پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنگز کی ملاقات
سینٹ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن بھی ملاقات میں شریک
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنگز کی ملاقات، ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال، دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سینٹ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن بھی ملاقات میں شریک رہے۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنگز کی چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات
— PTI (@PTIofficial) December 12, 2023
سینٹ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن بھی ملاقات میں شریک
سینئر آسٹریلوی سفارتکار میری رابرٹسن بھی موجود
ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال،… pic.twitter.com/46BmTxCuDD
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں عام انتخابات کے ماحول، سیاسی جماعتوں کیلئے انتخاب میں شرکت کے مواقع اور انتخابات کے ملکی ترقی و خوشحالی پر اثرات پر بھی گفتگوکی گئی اس کے علاوہ انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کے حوالےسے الیکشن کمیشن کے دستوری فرائض اور زمینی صورتحال کی مختلف جہتوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات اور ”بلّے“ کے انتخابی نشان کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں جاری کارروائی بھی زیربحث آئی اور ملک میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کی جاری لہر خصوصاً خواتین سیاسی کارکنان کیخلاف ماورائے آہین و قانون اقدامات کے قابلِ مذمت سلسلے پر بھی گفتگو کی گئی۔
آئی سی سی کاپاکستان میں ہونیوالی تین ملکی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
- 14 hours ago
صدر آصف علی زرداری کی میجر حمزہ شہید کے آ بائی گاؤں آ مد ،اہل خانہ سے تعزیت
- 12 hours ago
پیراگون سلوشنز نے تقریباً 90 صارفین کو ہیک کرنے کی کوشش کی
- 9 hours ago
امریکا میں ہر 34 سیکنڈ میں کوئی نہ کوئی دل کی بیماری سے مر جاتا ہے، رپورٹ جاری
- 9 hours ago
افواج ان دوست نما دشمنوں کوشکست سے دوچارکرے گی ، آ رمی چیف
- 11 hours ago
سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل کا پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز
- 16 hours ago
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عہدے سے مستعفی
- 16 hours ago
انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں گے ، وزیر داخلہ
- 15 hours ago
ملتان باؤزر دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی
- 11 hours ago
بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس یمامہ کا پاکستان کا دورہ
- 13 hours ago
سونے کی قیمت میں مسلسل اضا فہ
- 15 hours ago
نیب کی جانب سے ملک ریاض سمیت33ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر
- 12 hours ago