حکومت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کھاد کا بحران ختم ہو جائے گا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی


نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور اس کی مصنوعی قلت پیدا کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کاعزم کیاہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی،وزیر توانائی محمد علی اورصنعت و پیداوار کے سیکرٹری کے ہمراہ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبوں کے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو انتظامی اقدامات پر عملدرآمد کیلئے چوبیس گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے ایسے مافیاز کیخلاف کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتنے کی واضح ہدایات ہیں۔ وزیر توانائی محمد علی نے کہاکہ حکومت نے کھاد کی مقامی پیداوار کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنانے کیلئے کھاد کے پلانٹس کو چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کھاد کی بوری کی قیمت میں ذخیرہ اندوزوں نے 1500 تک کا خود ساختہ اضافہ کیا ہے ، کسانوں کے مطابق کھاد مافیا نے حکومت کے پابندی عائد کرنے کے بعد کھاد کو خطے میں نایا ب کر دیا ہے اور کھاد مزید مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہے ۔
حکومت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کھاد کا بحران ختم ہو جائے گا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی ۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 20 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 15 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 12 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 14 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 10 گھنٹے قبل

