جب سیاسی پارٹیوں میں جمہوریت آئے گی تو مائنس ون خود بخود ختم ہو جائے گا، انوارلحق کاکڑ
میرے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں کہ پی ٹی آئی کے لوگوں پر پریشر ہے ، ایسا کو ئی ثبوت نہیں ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مداخلت کر رہی ہے


اسلام آباد : نگران وزیر اعظم انوارلحق کا کڑ نے جی این این میڈیا کے پروگرام نیوز ایج میں انٹرویو کے دوران کہا کہ جب پارٹیوں میں جمہوریت آئے گی تو مائنس ون خود بخود ختم ہو جائے گا ، انہوں نے کہا کہ میری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اچھی ورکنگ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سیا ست اور حکومت کا حصہ بنیں گے تو تنقید کی ضد میں آ جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ سیاست کریں اور تنقید کی ضد میں نہ آئیں ایسا تو ممکن ہی نہیں ہو سکتا ۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین کو مختلف مقدمات میں قید یا سلاخوں کے پیچھے ڈالنا جنسی رنگ دینا درست نہیں۔
وزیراعظم نے نیوز ایج کی اینکر فریحہ ادریس کی جانب سے یاسمین راشد جیسی پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا جو گزشتہ سات ماہ سے جیل میں ہیں اسے جنس کا رنگ دینا درست نہیں ہے۔ مثال کے طور پر اگر خواتین اپنے مرد ہم منصبوں کی طرح ایک عام تحریک میں ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اگر وہ پرتشدد تحریک شروع کرتے ہیں تو قانون ان کی قسمت کا تعین کرے گا۔ اگر خواتین ایسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوں گی تو انہیں صنفی فائدہ نہیں ملے گا۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف ان دنوں مقدمات کے بعد مقدمات کے بارے میں ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعظم کاکڑ نے کہا نظام انصاف میں کوتاہیاں ہوسکتی ہیں کیونکہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر اس نظام کی اصلاح کرنی چاہیے۔
ان سے سوال کہا گیا کہ کیا سیکیورٹی صورت حال الیکشن کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے ؟ سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی صورت حال کو الیکشن کی تاخیر میں استعمال نہیں کر سکتے ۔
میرے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں کہ پی ٹی آئی کے لوگوں پر پریشر ہے ، ایسا کو ئی ثبوت نہیں ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مداخلت کر رہی ہے ، میری نظر میں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے ، عوامی مقبولیت تا حیا ت نہیں ہو تی ، سیاسی جماعت کو الیکشن سے الگ رکھنا شفافیت پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم چلے جائیں گے ہمارے بعد نئی حکومت معاملات دیکھے گی ، انہوں نے کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے اور یہ ان کو مل کر رہے گی ۔
الیکشن کی تاخیر کے حوالے سے ساری خبریں جھوٹی ہیں ۔

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 days ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 18 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 days ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 16 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 19 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 19 hours ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 18 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 days ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 13 hours ago






