اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں دو مزید بے گناہ شہری شہید کرنے کی مذمت کردی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض افواج کو دی گئی چھوٹ کے نتائج ماورائے عدالت ہلاکتوں کے ذریعے سامنے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کشمیر میں دو مزید بے گناہ شہری شہید کرنے کی مذمت کردی۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ سرینگر کے قریب دو افراد کو ماورائے عدالت شہید کرنے کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی قابض افواج کو دی گئی چھوٹ کے نتائج ماورائے عدالت ہلاکتوں کے ذریعے سامنے آرہے ہیں۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ آرمڈ فورسز اسپیشل ایکٹ کے تحت کشمیریوں کو گرفتاری کے بعد تشدد اور لاپتہ کرنا معمول بن چکا ہے، اس ایکٹ کے تحت کشمریوں کو لاپتہ کرنا اور قید میں تشدد کا نشانہ بنانا معمول ہے، کشمیری عوام نام نہاد پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کےقانون کا شکار بن رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے یواین سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کے خلاف سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت جرائم کی اقوام متحدہ تحقیقات کرے۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 16 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 18 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 14 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 18 گھنٹے قبل




