بمباری کے نتیجے میں پانچ افراد شہید ہوگئےجس میں زیادہ تر بچے ہیں
اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر الشفاء ہسپتال پر بمباری کی گئی ہے، بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ جنگ کے 73 ویں دن فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری اور زمینی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 19 ہزار 453 ہوگئی ہے۔
فلسطینی ٹی وی کے مطابق اسرائیل نے الشفاء ہسپتال کے داخلی دروازے اور اس کے سرجیکل وارڈ کی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ افراد شہید ہوگئے۔ ان میں زیادہ تر بچے ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خان یونس کے مشرقی اور شمالی علاقوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں درجنوں افراد شہید اور زخمی بھی ہوئے۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں پرتشدد دھماکوں نے فضا کو ہلا کر رکھ دیا۔
غزہ میں جنگ 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے شروع کئے گئے ایک غیر معمولی حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ حماس کے اس حملے میں لگ بھگ 1140 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے جن میں سے زیادہ تر عام شہری تھے۔
پیر 18 دسمبر کو جنگ کے 73 ویں دن اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں پر شدید بمباری کرکے مزید کئی فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 73 دنوں میں 19453 فلسطینی شہید اور 52286 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں اکثر خواتین اور بچے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر سیف
- 3 گھنٹے قبل
پولیس کی رحیم یار خان میں کارروائی،متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکو ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
عافیہ صدیقی نے صدر جوبائیڈن سے معافی کی اپیل ، برطانوی میڈیا کا دعویٰ
- 4 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل تیار
- ایک گھنٹہ قبل
ملتان ٹیسٹ:پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے اسپنر نے تاریخ رقم کر دی
- ایک گھنٹہ قبل
مریم نواز کا سڑکوں اور صحت کے مراکز کی تعمیرات جلد مکمل کرنے کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل
مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری
- ایک گھنٹہ قبل
رحیم یار خان : پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، شر گینگ کا خطرناک ڈاکو ہلاک
- 7 منٹ قبل
ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز،پاکستانی ٹیم 157 رنز پرآؤٹ ، ویسٹ انڈیز 251 رنز کا ہدف
- 3 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے پر آج سے عمل درآمدشروع
- 5 گھنٹے قبل
امریکا کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کرس نے خودکشی کر لی
- 2 گھنٹے قبل
چیچہ وطنی میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
- 14 منٹ قبل