جومل واریکن ویسٹ انڈیز کے پہلے بالر بن گئے ہیں جنہوں نے پاکستان میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی ہوں
ملتان:پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومل واریکن نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئےتاریخ رقم کر دی ،پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز انہوں نے 7 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے قومی ٹیم کے بیٹنگ لائن اپ کو تہس نہس کردیا۔
ملتان میں کھیلے جار ہےپہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جومل واریکن نے 7 پاکستان کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس میں بابراعظم، محمد ہریرہ، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، نعمان علی اور ساجد خان کی وکٹیں شامل تھیں۔
جومل واریکن ویسٹ انڈیز کے پہلے بالر بن گئے ہیں جنہوں نے پاکستان میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی ہوں اس سے قبل کسی بھی ویسٹ انڈین کھلاڑی نے اتنی وکٹیں حاصل نہیں کیں۔
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف ملا ہے۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ایک دفعہ پھر لڑکھڑا گئی ہے اب سے کچھ دیر قبل تک 92رنز کے مجموعی اسکور پر کالی آندھی کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی ہے، اور ان کو جیت کے لیے مزید159 رنز درکار ہے۔
کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہو گیا
- 5 منٹ قبل
لاہور : ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیےایک اور انقلابی قدم، بائیکرز کیلئے الگ راستہ مختص
- 22 منٹ قبل
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل تیار
- 3 گھنٹے قبل
چیچہ وطنی میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان جون 2025 تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا ، وفاقی وزیر خزانہ
- 2 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ:بابر اعظم کی ساجد خان کے سر پر طبلہ بجا کر جشن منانے کی ویڈیو وائرل
- 41 منٹ قبل
گیس پریشر میں کمی ، پشاور میں سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
کراچی کے متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ گئے، شہر کے کئی علاقے بجلی سے محروم
- 34 منٹ قبل
انسٹا گرام میں اب 3 منٹ طویل ریلز ویڈیوز اپ لوڈ کرنا ہوا ممکن
- ایک گھنٹہ قبل
مریم نواز کا سڑکوں اور صحت کے مراکز کی تعمیرات جلد مکمل کرنے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل
مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری
- 4 گھنٹے قبل
امریکا کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کرس نے خودکشی کر لی
- 4 گھنٹے قبل