Advertisement
تفریح

امریکا کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کرس نے خودکشی کر لی

ماریکوپا میڈیکل ایگزامنر نے تصدیق کی ہے کہ اوڈونیئل کی موت سر پر گولی لگنے سے واقع ہوئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 19th 2025, 5:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کرس  نے خودکشی کر لی

امریکا کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کرس اوڈونیئل سر پر گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

امریکی سوشل میڈیا اسٹار کی موت کو خودکشی قرار دیا جارہا ہے۔ ماریکوپا میڈیکل ایگزامنر نے تصدیق کی ہے کہ اوڈونیئل کی موت سر پر گولی لگنے سے واقع ہوئی ہے۔

فٹنس انفلوئنسر کے حوالے سے شہرت رکھنے والے امریکی ٹک ٹاک اسٹار کرس اوڈونیئل کے سوشل میڈیا پر 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور وہ فٹنس کے ساتھ ہائیکنگ کی ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے تھے۔

حالیہ دنوں میں کرس اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اتنے ایکٹیو نہیں تھے تاہم انہوں نے نومبر 2024 میں اپنی متعدد ہائیکنگ ایڈونچرز کی ریلز شیئر کی تھیں، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ان کی موت کے بعد انہیں کیسے یاد کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement