وزیر اعلیٰ پنجاب نے سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30 جون تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں زیرتعمیر سڑکوں اور صحت کے مراکز کی تعمیرات جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں جاری سڑکیں اور صحت کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔
مریم نواز نے پنجاب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30 جون تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 منصوبوں کی منظوری ہوئی۔ اور 455 پر کام جاری ہے۔ روڈ بحالی پروگرام کے تحت تعمیر و بحالی کا 25 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے۔ روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے تحت 72 اسکیموں کی منظوری ہوئی اور 67 پر کام جاری ہے۔ جبکہ روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے منصوبے پر 24 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں مراکز صحت کی تعمیروبحالی کا 75 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں 54 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر و بحالی مکمل ہو گئی ہے۔ پنجاب بھر میں ایک ہزار 164 بنیادی مراکز صحت پر تعمیر و بحالی کا کام ہو رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کی بروقت تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں رابطہ سڑکوں کی بحالی اور مرمت سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے۔ کھیت تا منڈی سڑک کی تعمیر سے معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔ اور نئے ہیلتھ کلینک بننے سے دور دراز علاقوں کے عوام کو بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ پہلی مرتبہ دیہات کے عوام کو شہروں کے اعلیٰ پرائیویٹ کلینکس کا ماحول ملے گا۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- an hour ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 6 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 5 hours ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- an hour ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 8 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 42 minutes ago





