بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے سزاؤں کیخلاف اپیل دائر کریں گے

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیل تیار کر لی گئی ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اپیل 21 جنوری کواسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔
بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے سزاؤں کیخلاف اپیل دائر کریں گے۔
دوسری جانب وکالت نامے مجرموں سے دستخط کرانے کیلئے اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کر دئیے گئے ہیں ، جیل حکام وکالت نامے کل پیر کو وکلا کو واپس کریں گے۔
بشری بی بی کے وکیل خالد یوسف کا کہنا ہے کہ وکالت نامے جیل حکام نے لے لئے ہیں اور ہمیں اندر نہیں جانے دیا گیا۔
واضح رہےکہ احتساب عدالت کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 4 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 4 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 5 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 6 گھنٹے قبل