Advertisement
پاکستان

عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

نگراں حکمرانوں سمیت صدر، وزیراعظم، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور تمام پبلک آفس ہولڈرزکے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی، الیکشن کمیشن

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 20th 2023, 4:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

عام انتخابات، الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 80 نقاط پر مشتمل انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کردیا، نگراں حکمرانوں سمیت صدر، وزیراعظم، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور تمام پبلک آفس ہولڈرزکے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی ۔ سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹس خواتین کودینے کی پابند ہوں گی۔

سرکاری خرچ پرانتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے، ترقیاتی اسکیموں پر پابند ہوگی، نظریہ پاکستانی، ملکی خودمختاری، سالمیت اور سلامتی کے خلاف کوئی بات نہیں ہوگی، عدلیہ کی آزادی ، خودمختاری کا احترام کیا جائے گا، افواج پاکستان کی شہرت اورتضحیک کا پہلو نہیں نکالا جائے گا۔

ضابطہ اخلاق کے تحت کسی بھی شخص کو الیکشن سے دستبردار کرانے کے لیے تحائف اور رشوت دینے یا ترغیب دینے سے گریز کیا جائے، خواتین اور خواجہ سرائوں کو انتخابی عمل سے محروم نہ کیا جائے، سرکاری املاک پر پارٹی جھنڈا نہیں لگایا جا سکے گا، جلسہ اورجلوس کے لیے مقامی انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی، انتخابی مہم کے دوران فرقہ واریت،ذات اورلسانی بنیاد پرتشہیرپرپابندی ہوگی ۔۔

ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں پابند ہونگی کہ خواتین و مردوں کو یکساں مواقع فراہم کریں،سیاسی جماعتیں ووٹ سےمحروم کرنےکا کوئی زبانی معاہدہ نہیں کرینگی،سرکاری ملازم کسی صورت سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرسکتے,سیاسی جماعتیں،امیدوار تشدد پر اکسانےکی سختی سےحوصلہ شکنی کرینگی،انتخابی اخراجات کےلیےلین دین ایسےافراد اداروں سےکیاجائےگا جو جی ایس ٹی رجسٹرڈ ہوں۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی مہم کےدوران، پولنگ کےدن اسلحےکی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی،تمام سرکاری قواعد کی پابندی کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی،انتخابی نتائج کےحتمی اجرا تک ضابطہ اخلاق قواعد کی پابندی برقرار رہےگی،ممبران سینیٹ اور بلدیاتی نمائندےانتخابی مہم میں حصہ لےسکیں گے ،ووٹر پرچی پرانتخابی نشان امیدوار کا نام لکھنےپر پابندی ہوگی۔

Advertisement
وزیر خزانہ اورنگزیب ہانگ کانگ روانہ

وزیر خزانہ اورنگزیب ہانگ کانگ روانہ

  • 13 گھنٹے قبل
افغانستان میں 2 درجن سےزائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کررہےہیں، خواجہ آصف

افغانستان میں 2 درجن سےزائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کررہےہیں، خواجہ آصف

  • 4 گھنٹے قبل
فرانس میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد زخمی

فرانس میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد زخمی

  • 4 گھنٹے قبل
کرم : امن معاہدے کے تحت تمام مورچوں کی مسماری کا عمل آج سے  شروع

کرم : امن معاہدے کے تحت تمام مورچوں کی مسماری کا عمل آج سے شروع

  • 4 گھنٹے قبل
موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟

موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟

  • 14 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا آج بانی چیئرمین  سے ملاقات کا امکان

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا آج بانی چیئرمین سے ملاقات کا امکان

  • 2 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں لگی  بدترین آگ تاحال بے قابو،متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعدکرفیو نافذ

لاس اینجلس میں لگی بدترین آگ تاحال بے قابو،متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعدکرفیو نافذ

  • 4 گھنٹے قبل
امریکا، بیلجیم، سعودی عرب اور امارات سمیت 12 ملکوں سے  مزید 107 پاکستانی بے دخل

امریکا، بیلجیم، سعودی عرب اور امارات سمیت 12 ملکوں سے مزید 107 پاکستانی بے دخل

  • 34 منٹ قبل
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا

  • 3 گھنٹے قبل
وفاقی دارالحکومت  میں ناکہ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک کانسٹیبل شہید

وفاقی دارالحکومت میں ناکہ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک کانسٹیبل شہید

  • 39 منٹ قبل
پنجاب حکومت کی ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری

پنجاب حکومت کی ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان

پاکستان میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement