علاقائی
آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کے خلاف کاروائی، 7 بھٹے سیل
ملتان:اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نےآلودگی پھیلانے والے بھٹوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 7بھٹے سیل کر دیے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق تمام بھٹے ملتان کے علاقے قادر پوراں میں سیل کئے گئے ہیں۔ روایتی بھٹہ مالکان کو اپنے بھٹےزگ زیگ سسٹم پر منتقل کرنے کے لئے معتدد بار وقت دیا گیا مگربھٹہ مالکان نے ایسا نہ کیا۔ اے سی صدر کے مطابق بھٹہ مالکان نے بلور لگائے مگر انھیں فعال نہیں کیا گیا ۔
بھٹہ مالکان بھٹوں میں اینٹوں کی بھرائی بھی زگ زیگ طریقے کی بجائے روایتی طریقے سے کر رہے ہیں۔ محکمہ ماحولیات اور پولیس نے بھی کاروائی میں حصہ لیا۔ جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام روایتی بھٹے اب سیل ہوں گے ، انہیں چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق ان بھٹوں سے پیدا ہونے والی آلودگی سموگ کا باعث بنتی ہے ۔
علاقائی
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، ترجمان محکمہ تعلیم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، سکالرشپ سکیم میں 65 یونیورسٹیوں، 359 کالجز اور 12 میڈیکل کالجز کے طلبہ نے اپلائی کیا۔
انہوں نے کہا کہ 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام تعلیم دوست اور وزیراعلیٰ کا شاندار اقدام ہے، سکیم کے تحت 68 ڈسپلن/ مضامین کے طلبہ کو سکالرشپ دی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہر سال 30 ہزار طلبہ کو سکالر شپ ملے گی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا سکالر شپ سکیم میں انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے طلبہ کی 4 سے 5 سال تک کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی، سکالر شپ پروگرام سے 22 سال سے کم عمر اور 3 لاکھ سے کم آمدن والے پنجاب کے شہری مستفید ہو سکیں گے۔
کھیل
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
شاہد اسلم دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شاہد اسلم کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔
آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کی جارہی ہے اور اس حوالے سے پی سی بی نے شاہد اسلم کوپاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے جس کی بورڈ نے تصدیق کردی ہے۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق شاہد اسلم دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق قومی ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش جاری ہے جس کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کو ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی سفارش پر مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہد اسلم ماضی میں کئی سال تک ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل تھے ، وہ بیٹرز کو پریکٹس کرانے میں شہرت رکھتے ہیں اور گھنٹوں تھرو ڈاؤن کرانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔
پاکستان
آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کر دی
آئینی بینچ نے عدم پیروی پر درخواست کو خارج کیا
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کردی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہے۔
عدالت عظمیٰ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی، آئینی بینچ نے عدم پیروی پر درخواست کو خارج کیا جبکہ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر ناقابلِ سماعت کے اعتراضات برقرار رہے۔
گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل سمیت مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد مقدمات رواں ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیے تھے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی تھی۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کے حوالے سے ترمیمی بل منظور کیا گیا تھا۔ بعد ازاں قومی اسمبلی و سینیٹ سے آرمی چیف، ایئرچیف اور نیول چیف کی مدت ملازمت 3 سے 5 کرنے کے حوالے سے منظور ہونے والے بل پر قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دستخط کردیے تھے۔
-
تفریح 22 گھنٹے پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
علاقائی ایک گھنٹہ پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع