دنیا
سعودی ولی عہد سے کینیڈین وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ ، مشترکہ دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا
دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا
ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا ۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور، علاقائی پیش رفت، سکیورٹی اور استحکام کے حصول کےلیے کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان
محسن نقوی سے سعودی نائب وزیر داخلہ کی ملاقات ، پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پیش کی جس پر سعودی وزیر نے اتفاق کیا
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود کی ملاقات ہوئی، سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی اس موقع پر موجود تھے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پیش کی جس پر سعودی وزیر نے اتفاق کیا اور ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ اس ضمن میں مزید ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی، سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے,محسن نقوی نے کہا ہے کہ 4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔
محسن نقوی اور سعودی نائب وزیر داخلہ کی ملاقات میں پاکستان سے بھکاریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے مافیا کی سرکوبی پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا۔
سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، ایسے بھکاری مافیا کے خلاف ملک بھر میں موثر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے,سعودی شہریوں کے لئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں پاکستان آئیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ قیادت میں سعودی عرب 2030 تک معاشی، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں اقوام عالم میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔
اس موقع پر نائب وزیر داخلہ سعودی عرب نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں، مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کیلئے تیار ہیں۔
دنیا
برطانیہ میں شدید برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ، اسکول بند جبکہ ٹرینیں بھی تاخیر
شدید برفباری کے باعث 220 سے زائد اسکول بند کر دیئے گئے ہیں
برطانیہ بھر میں گزشتہ رات اور آج صبح ہونے والی شدید برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ہو گئی ہے، اسکول بند ہو گئے ہیں جبکہ ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شدید برفباری کے باعث 220 سے زائد اسکول بند کر دیئے گئے ہیں، جبکہ ہزاروں مسافروں کو ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں کل تک برفباری اور برفباری کی وارننگ جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے شمالی اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ، وسطی اور جنوبی ویلز اور سکاٹش سرحدوں سے نارفوک تک مشرقی کاؤنٹیوں میں برف باری اور برفباری کے حوالے سے شدید موسم کی وارننگ جاری کی ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ آرکٹک سمندری ہوا ہے جس کا مطلب ہے کہ پورے ہفتے شدید سردی رہے گی۔
پاکستان
پاکستان کی سکیورٹی میں خلل ڈالنے والوں کو نتائج سے بھگتنا ہو گا ، آرمی چیف
جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ کوئی وردی میں ہے اور کوئی وردی کے بغیرہے۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے، ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کررہے ہیں۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
تفریح ایک دن پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
علاقائی 23 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف