انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی پاکستان کے ڈیڑھ کروڑ چھوٹے اور درمیانے کاروبار سے متعلق منصوبے تیار کرے گی اور مارکیٹ کا حجم تین ہزار ارب ستر کروڑ روپے سے زائد تک بڑھا دےگی


حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی قرضوں تک رسائی کو فروغ دینے کے لئے نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی قائم کی ہے۔
نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آج(جمعہ) کمپنی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی قرض تک بلا تفریق رسائی کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی حالت کو بدل دے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی پاکستان کے ڈیڑھ کروڑ چھوٹے اور درمیانے کاروبار سے متعلق منصوبے تیار کرے گی اور مارکیٹ کا حجم تین ہزار ارب ستر کروڑ روپے سے زائد تک بڑھا دےگی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کریڈ ٹ گارنٹی کمپنی ایک ایسا نظام تیار کرے گی جس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے وابستہ افراد کو مارکیٹ کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور مارکیٹ میں کریڈٹ کی دستیابی یقینی بنائے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروبار کا مجموعی ملکی پیداوار میں تقریباً چالیس فیصد حصہ ہے اور یہ تقریباً اسی فیصد غیر زرعی افرادی قوت کے لئے روزگار کا ذریعہ ہونے کے ساتھ کم آمدن کے حامل طبقے کےلئے مواقع فراہم کررہے ہیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی کا قیام چھوٹے اور درمیانے کاروباری شعبے کی مضبوطی کےلئے ایک دوررس ادارہ جاتی اصلاح کا اقدام ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں ناکافی سرمایہ کاری ملک کی پائیدار شرح نمو اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنی۔
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- ایک دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- ایک دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 19 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 18 منٹ قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 19 گھنٹے قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 19 گھنٹے قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- ایک دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل





