Advertisement
علاقائی

ہمیں 46 فیصد پانی کم دیا جارہا ہے جس سے فصلیں بچانا بھی محال ہو گیا : سندھ حکومت

سندھ حکومت نے کہا ہے کہ ارسا سندھ کے حصے کا پانی نہیں دے رہی، سندھ میں شدید خشک سالی ہوچکی، ہمیں 46 فیصد پانی کم دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے لگی ہوئی فصلیں بچانا بھی محال ہوگیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مئی 24 2021، 5:21 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی سندھ دشمنی کی وجہ سے سندھ کی زراعت تباہ ہو رہی ہے، کاشت کاروں کو نئی فصل لگانے کے لیے تو دور کی بات لگی ہوئی فصلوں کا بچانا بھی محال ہوگیا، پنجاب فقط 8 فیصد کمی لے رہا ہے جب کہ سندھ کو 46 فیصد پانی کم دیا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کو سندھ کے ساتھ اس ظلم کا حساب دینا ہوگا، اس وقت سندھ کے تینوں بیراجوں کی حالت بہت ہی خراب ہے، گڈو بیراج کو اس وقت 12 ہزار 6 سو کیوسک پانی ملنا چاہیے جسے  فقط 6 ہزار 632 کیوسک پانی مل رہا ہے، گڈو بیراج کو 47.4 فیصد پانی کم دیا جا رہا ہے، سکھر بیراج کو جہاں 43 ہزار کیوسک پانی ملنا چاہیے وہاں فقط 27 ہزار 339 کیوسک دستیاب ہے یعنی سکھر کو 36.6 شارٹیج کا سامنا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کوٹڑی بیراج کے کینالز کو اس وقت 21 ہزار 700 کیوسک پانی ملنا چاہیے، جہاں فقط 7 ہزار 555 کیوسک موجود ہے، کوٹڑی بیراج پر بدترین صورتحال ہے، پانی کی قلت 65 فیصد تک پہنچ چکی ہے، لوئر سندھ کے تمام اضلاع شدید قحط سالی کا شکارہیں۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، قمبر شھداد کوٹ، شکارپور، بدین سجاول، ٹھٹہ اور ٹنڈو محمد خان میں چاول کے کاشت کار شدید پریشانی کے عالم میں ہیں، ابھی تک سندھ میں کہیں بھی دھان کی فصل نہیں لگائی جا سکی۔

اسماعیل راہو نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں باغات، سبزیوں، گنے اور کپاس کے فصل پانی کی قلت کی وجہ سے ختم ہونے لگے ہیں، ابھی بھی پانی نہ دیا گیا تو فصلوں کو مزید نقصان پہنچنے اور قحط سالی کا خدشہ ہے، ارسا کی جانب سے پانی نہ دینے کی وجہ سے سندھ میں کپاس کی فصل کم کاشت ہو سکی ہے.

اسماعیل راہو نے کہا کہ پانی چوری کرنا بند نہ کیا گیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا، وفاق سندھ کا پانی روک کر زراعت اور کاشت کاروں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

Advertisement
دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ

  • ایک دن قبل
انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 18 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا

  • ایک دن قبل
سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ

  • ایک دن قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی

  • 18 گھنٹے قبل
گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق

سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق

  • ایک دن قبل
مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا

  • 17 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  • ایک دن قبل
سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید

  • ایک دن قبل
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات

  • ایک دن قبل
Advertisement