سی اے اے نے سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی خصوصی اجازت دے دی

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 24th 2021, 9:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  ( پی سی بی)  نے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کے لیے سی اے اے کو درخواست دی تھی  جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی  (سی اے اے)  نے پی سی بی کی  درخواست پر دس کھلاڑیوں کو پاکستان آنے  کی اجازت دی۔ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ عرفان صابر نے سری لنکن کھلاڑیوں کی آمد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔کھلاڑی قطر ایئر ویز کی پرواز  سے کراچی پہنچیں گے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں گے،  کھلاڑی 26 مئی کو چارٹر فلائٹ کے ذریعے لاہور سے یو اے ای روانہ ہوں گے۔