Advertisement
پاکستان

پاکستان کی ترقی کے کیلئے خواتین کو کردار ادا کر نا ہو گا ،صدر مملکت

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں خواتین اکثر شادی کے بعد اپنا پیشہ چھوڑ دیتی ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ ملکی وسائل کو ضائع کر رہی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 25th 2024, 5:03 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کی ترقی کے کیلئے خواتین کو کردار ادا  کر نا ہو گا ،صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانا ضروری ہے۔ ایوان صدر میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایل سی سی آئی )کے زیر اہتمام خواتین کاروباری شخصیات کی خدمات کے اعتراف کے لئے منعقدہ پہلی ایل سی سی آئی وومن انٹرپرینیورز ریکگنیشن تقریب 2024 سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے خواتین کو بااختیار بنانے میں لاہور چیمبر کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ایل سی سی آئی پہلا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہے جس نے کاروباری خواتین کے لیے ایوارڈز کا اہتمام کیا اور دیگر چیمبرز کو بھی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایسا ہی کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ایل سی سی آئی کو چاہیے کہ وہ خواتین کی تربیت اس طرح کرے کہ وہ دنیا میں کہیں بھی کام کرنے کے قابل ہو سکیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایل سی سی آئی نے خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کی طرف سے شروع کردہ چھاتی کے کینسر اور خصوصی افراد کے حقوق بارے میں آگاہی مہم سمیت مختلف پروگراموں میں تعاون پر مبنی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین اکثر شادی کے بعد اپنا پیشہ چھوڑ دیتی ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ ملکی وسائل کو ضائع کر رہی ہیں۔ صدرمملکت  نے ایسی خواتین کو تلقین کی  کہ وہ اپنا پیشہ نہ چھوڑیں اور ملک کی ترقی کے لیے مک کر کام کریں۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ڈھائے جانے والے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا کہ اس بحران کے دوران خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔ 

صدر مملکت نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خواتین کاروباری شخصیات کو ان کی خدمات پر ایوارڈز سے نوازا۔ اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا کہ جب تک حکومت خواتین کو مناسب ماحول فراہم نہیں کرتی وہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں بھرپور کردار ادا نہیں کر سکتیں۔

Advertisement
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • a day ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 18 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 20 hours ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 20 hours ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • a day ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 days ago
Advertisement