نگران وزیراعظم کا نوجوانوں کو چیلنجوں سے نمٹنے میں تعمیری کردار ادا کرنے پرزور
ملک کی پینسٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے


اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی نوجوانوں کی شرکت اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھی۔
پاکستان نیشنل یوتھ کنونشن 2024سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے خلاف شیطانی پروپیگنڈے کو مسترد کرنے اور اجتماعی طور پر نمٹنے پر زور دیا۔
نوجوانوں کی صلاحیت کو واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی پینسٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ قومی سلامتی کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے میں تعمیری کردار ادا کر سکتی ہے۔
اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے قوم کی مدد اور حمایت سے ہرقسم کے خطرات کے خلاف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور روشن مستقبل کی تمام امیدیں ان سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کوکہاکہ مایوسی کو ترک کردیں۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 16 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 20 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 20 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 18 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 20 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل




