راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 10816 مریضوں کی سکریننگ کی گئی اور 656 ڈینگی کنفرم مریض آئے


راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 10 ہزار 816 مریضوں کی سکریننگ کی گئی اور 656 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔ رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ ڈینگی کے 61 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499، اب تک 53 لاکھ 16 ہزار 568 گھروں کی چیکنگ اور گھروں میں 1 لاکھ 57 ہزار 73 گھر ڈینگی پازٹیو رہے ہیں۔
اسپاٹ چیکنگ 14 لاکھ 26 ہزار، 111 سپاٹ چیک کیے گے اور 21 ہزار 021 اسپاٹ پازٹیو رہے۔ 1 لاکھ 78 ہزار 094 مقامات سے لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا۔
مزید برآں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4265 ایف آئی آرز، 1813 بلڈنگ سربمہر اور 3415 چالان درج کیے گئے۔ ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 1 کروڑ 5لاکھ 56ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ڈھوک منگٹال، ڈھوک بابو عرفان، کونتریلا، پنڈوڑہ، دھمیال سے ڈینگی لاروا ملا اور ڈینگی مریض سامنے آئے۔ اس کے علاوہ کوٹھہ کلاں، ھزارہ کالونی، چک جلال دین اور وارڈ 2 واہ کینٹ سے بھی ڈینگی لاروا ملے اور ڈینگی کے مریض سامنے آئے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- a day ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- a day ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- a day ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 3 hours ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 3 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- a day ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- a day ago







