وزیر داخلہ کا نیشنل پریس کلب کے واقعے کی انکوائری کا حکم، آئی جی سے رپورٹ طلب
صحافی برادری پر تشدد کسی صورت قبول نہیں، واقعے میں ملوث اہلکاروں کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، محسن نقوی


وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پریس کلب کے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا،آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ صحافی برادری پر تشدد کسی صورت قبول نہیں۔ واقعے میں ملوث اہلکاروں کا تعین کرکے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ادھر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اظہار رائے پر حکومت کا مؤقف بالکل واضح ہے اور اسلام آباد پریس کلب میں پیش آنے والے واقعے کا کسی اور چیز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے واقعے پر غیر مشروط معافی مانگی ہے، مظاہرین گرفتاری سے بچنے کے لیے پریس کلب میں داخل ہوئے، پولیس اہل کار عمارت کا اندازہ کیے بغیر مظاہرین کے پیچھے وہاں چلے گئے، انکوائری کے بعد سزا اور جزا آپ کے سامنے ہوگی۔
طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں طاقت کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ہی ہمارے سپاہی شہید ہوئے۔ آزاد کشمیر کی صورتحال پر بھارتی میڈیا جشن منا رہا ہے۔ سیدھی گولیاں چلاکر اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، اُس کے باوجود وزیر اعظم نے کثیر جماعتی سینئر وفد وہاں بھیجا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسئلے کے حل کے لیے وزیراعظم کو کسی پیکج کا اعلان کرنا پڑا تو وہ کریں گے ۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں پولیس نے نیشنل پریس کلب کے باہر پولیس نے آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر تشدد کیا اور کلب میں بھی داخل ہوگئی اور وہاں بھی صحافیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے کلب کے اندر بھی صحافیوں پر بدترین تشدد کیا اور ان کے کیمرے بھی توڑ دیے۔ پولیس کیفے ٹیریا میں داخل ہوگئی جہاں توڑ پھوڑ کی اور کھانا کھانے میں مصروف صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے،وزیر اعلی سہیل آفریدی
- 6 گھنٹے قبل

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست،دہلی دوسرے نمبر پر
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- 5 گھنٹے قبل

ہنگو میں 2 دھماکے، چیک پوسٹ تباہ، ایس پی آپریشن سمیت 3 پولیس اہلکار شہید
- 9 گھنٹے قبل
چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کا مالدیپ کا سرکاری دورہ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں 6ویں بین الاقوامی لائف سٹائل میڈیسن کانفرنس 2025 کا آغاز
- 5 گھنٹے قبل

ٹانک : سیکیورٹی فورسز کاکامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 خوارجی جہنم واصل
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کل ترکیہ میں ہو نگے، طالبان ہمارے خدشات دور کریں، دفتر خارجہ
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے،شہباز شریف
- 10 گھنٹے قبل
ترکیہ میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی، 14 افراد جاں بحق، متعدد لاپتا
- 9 گھنٹے قبل

بھارت: ہوٹل میں کھانے کے دوران اچانک چوہا نکل آیا،آسٹریلوی خاتون کرکٹرز کی دوڑیں لگ گئیں
- 10 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی پرپابندی کیلئےوزارت داخلہ کا سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہ کرنےکافیصلہ
- 8 گھنٹے قبل









