پی ٹی آئی رہنمائوں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست سماعت کےلئے مقرر
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی نے درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچز تشکیل دے دیئے


سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی، پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار صنم جاوید اور شوکت بسرا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی نے درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچز تشکیل دے دیئے۔
سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے جمعے کے روز مقرر کی۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کل پرویز الہٰی کی اپیل پر سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کے وکلاء کو نوٹس جاری کردیا۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار صنم جاوید کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردیں۔جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کل اپیلوں پر سماعت کرے گا، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عرفان سعادت بھی بینچ میں شامل ہیں۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے صنم جاوید کے وکلاء کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔یاد رہے کہ صنم جاوید نے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے سے کاغذات جمع کرائے تھے، ریٹرننگ افسر نے صنم جاوید کے کاغذات مسترد کردیے تھے، جس کے بعد الیکشن ٹربیونل اور ہائیکورٹ نے بھی فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں این اے 163 سے پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت بسرا کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔شوکت بسرا کی اپیل پر سماعت جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کل کرے گا۔ بینچ میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عرفان سعادت میں شامل ہیں جبکہ عدالت نے نوٹس جاری کردیا۔

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- ایک دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 9 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 4 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 7 گھنٹے قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل



