انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کے الیکٹرک گھریلو اور صنعتی صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر بنائے گی


نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہرگزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں ۔
جمعرات کے روز اسلام آباد میں سعودی عرب کے الجمیہ گروپ کے سربراہ شیخ عبدالعزیز حماد الجمیہ کی قیادت میں ایک چار رکنی وفد سے ملاقات کررہے تھے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان توانائی کے شعبے میں سعودی سرمایہ کاری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔وفد نے انھیں پندرہ سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے قابل تجدید توانائی کے نئے سرمایہ کاری منصوبوں کے بارے میں بتایا ۔AL JUMAIH گروپ نے کے الیکٹرک منصوبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے نئے منصوبوں کے تحت بجلی پیداکرنے کیلئے مقامی اور قابل تجدید توانائی کے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کے الیکٹرک گھریلو اور صنعتی صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر بنائے گی ۔
انہوں نے کہاکہ متبادل توانائی کے شعبے میں کے الیکٹرک کی سرمایہ کاری کی حکمت عملی سے صارفین کیلئے بجلی کے نرخ کوکم کرنے میں مدد ملے گی۔

بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا ضلع شیرانی میں آپریشن ،بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشت گرد ہلاک
- an hour ago

پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار زخمی
- 14 hours ago

"انسٹاگرام مائیک سے باتیں نہیں سنتا، ایڈم موسیری نے افواہ مسترد کر دی
- 14 hours ago

پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ پر روک کا حکم
- 14 hours ago

وزیر داخلہ کا نیشنل پریس کلب کے واقعے کی انکوائری کا حکم، آئی جی سے رپورٹ طلب
- an hour ago

امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن، فوجی اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی متاثر
- 14 hours ago

صیہونی فورسز کا فلوٹیلا کے 42 کشتیوں پر قبضہ، پاکستانی سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 450 افراد گرفتار
- 3 hours ago

عالمی دباؤ سے نکلنے کے لیے اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خریدنا شروع کر دیا ہے
- an hour ago

وزیراعظم بیرون ممالک کے 2 ہفتے کے طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 2 hours ago

حماس کا آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
- 2 hours ago

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ پر ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری،انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا
- an hour ago

ملک کے مختلف شہروں میں صبح سویرے بارش اور ژالہ باری سے موسم میں خنکی کا احساس
- 3 hours ago