ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن


الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم کی سمری جاری کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں،مردوں کے 25 ہزار 320 اور خواتین کے 23 ہزار 950 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ملک بھر میں 41 ہزار 405 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔
پنجاب میں 50 ہزار 944 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،مردوں کے 14 ہزار 556، خواتین کے 14 ہزار 36 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے جبکہ 22 ہزار 352 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ سندھ میں مجموعی طور پر 19 ہزار 6 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کے 4 ہزار 439، خواتین کے 4 ہزار 308 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے جبکہ 10 ہزار 259 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔
خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 697 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے جن میں مردوں کے 4 ہزار 814، خواتین کے 4 ہزار 289 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے جبکہ 6 ہزار 594 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ اسی طرح بلوچستان میں 5 ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے، جن میں مردوں کے ایک ہزار 511، خواتین کے 1 ہزار 317 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے جبکہ 2 ہزار 200 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں 2 لاکھ 76 ہزار 402 پولنگ بوتھ قائم ہوں گے،مردوں کے ایک لاکھ 47 ہزار 560خواتین کے لیے 1 لاکھ 27 ہزار 842 پولنگ بوتھ ہوں گے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 49 ہزار 434،سندھ میں 65 ہزار 5 ،خیبر پختو نخوا میں 47 ہزار 81،بلوچستان میں 14 ہزار 882 پولنگ بوتھ قائم ہوں گے۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 21 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل




