غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملک کی معیشت میں استحکام آئے گا ،وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک کی تعمیر و ترقی کے عمل میں آئندہ منتخب حکومت کے لئے نہایت معاون ثابت ہوگی


انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے نگران وزیر عمر سیف نے ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کردار کو سراہا ہے۔
انہوں نے لاہور میں پاکستان سافٹ وئیر ہاوس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملک کی معیشت میں استحکام آئے گا ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک کی تعمیر و ترقی کے عمل میں آئندہ منتخب حکومت کے لئے نہایت معاون ثابت ہوگی۔عمرسیف نے ٹیلی کام ٹربیونل کے قیام کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ٹیلی مواصلات کے شعبے کی مجموعی ترقی میں کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اداروں کے درمیان تنازعات کے فوری اور موثر حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے پاکستان میں سستے اور معیاری موبائل فونز کی تیاری کو فروغ دینے کے ذریعے موبائل فونز کی درآمد کم کرنے کے حکومتی عزم کااظہار کیا۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک میں فائیوجی انٹرنیٹ سروسز رواں سال جولائی اگست میں شروع کی جائیں گی اور تین سومیگاہرٹز سپیکٹرم نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔
عمرسیف نے کہا کہ حکومت نے ملک بھر میں دس ہزار ای روزگار مراکز قائم کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے جہاں فری لانسرز اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری منصوبوں کیلئے تمام جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 6 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 6 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 3 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 6 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 7 گھنٹے قبل






