اسٹیٹ بینک کی جانب سے ٹاپ 3 ڈیزائن کو کیش پرائز بھی دیا جائے گا، اعلامیہ

.jpg&w=3840&q=75)
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کیلئے مقابلے کا اعلان کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے آفیشل ایکس ہینڈل پر کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر15سے20 سال بعد نوٹوں کی نئی سیریزمتعارف کروانا مرکزی بینکوں کا عمل ہے۔ نئی بینک نوٹ سیریز ڈیزائن کرنے کے لیے آرٹ مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فنکار،ڈیزائنرزاورطالب علم اپنےڈیزائن 11مارچ تک اسٹیٹ بینک بھیج سکتے ہیں۔
#SBP launches an Art Competition for new banknote designs. Artists, designers and art students can send their designs to SBP by Mar 11, 2024.
— SBP (@StateBank_Pak) January 30, 2024
For details: https://t.co/IA6c1h6py4#ArtCompetition #SBPBanknotes pic.twitter.com/OD6XPcdFVj
مرکزی بینک کے مطابق تمام مالیت کے 7 نوٹوں ( 10، 20، 50 ، 100، 500 ، 1000 اور 5000) کے لیے3 ٹاپ ڈیزائنز کو تسلیم کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق عام طور پر ایک نئی بینک نوٹ سیریز شروع کرنے میں 2 سے 3 سال لگتے ہیں اور مرکزی بینک آئندہ 2 سال میں اس عمل کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
صارفین کے لیے مزید بتایا گیا ہے کہ نئی سیریز کے اجرا کے بعد بھی موجودہ بینک نوٹ گردش میں رہیں گے، موجودہ سیریز کو گردش سے نکالنے کافیصلہ مرحلہ وار لیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے ٹاپ 3 ڈیزائن کو کیش پرائز دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 2 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 6 گھنٹے قبل

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 3 گھنٹے قبل

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 36 منٹ قبل

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- ایک گھنٹہ قبل

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 6 گھنٹے قبل

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 4 گھنٹے قبل

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 5 گھنٹے قبل