پاکستان
ڈاکٹرفیصل سلطان کی کین سینو ویکسین کی تیاری پر این آئی ایچ ٹیم کو مبارکباد
اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کین سینو ویکیسن کی تیاری پر این آئی ایچ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے فیصل سلطان کی کین سینو ویکسین کی تیاری پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) ٹیم کو مبارکباد دی ۔
Congratulations to the NIH Pak team and its leadership for successful fill/finish (from concentrate) of the Cansino vaccine with the help of Cansino Bio Inc. China. The product has passed the rigorous internal QA testing. An imp step to help in our vaccine supply line pic.twitter.com/hrkySTJxPX
— Faisal Sultan (@fslsltn) May 24, 2021
معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ این آئی ایچ کی ویکسین نے سخت کوالٹی کے ٹیسٹ پاس کر لیے، یہ ویکسین سپلائی لائن میں مدد کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے تقریبا 3060 کیسز رپورٹ ہوے جبکہ 57 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد20 ہزار 308ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9لاکھ 3 ہزار 599ہوگئی ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ 34ہزار 764ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 784افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 9ہزار647ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 920افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 29ہزار883ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3950افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 24ہزار583کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 270مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد80 ہزار418جبکہ اموات کی تعد1د 745تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 500افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار808ہوچکی ہے جبکہ 532افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔
پاکستان
اسلام آباد احتجاج:بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت دیگر کے خلاف راولپنڈی میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ میں اقدام قتل، کارسرکار مداخلت سمیت تعزیرات پاکستان کی 14دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
مقدمہ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی، علیمہ خان، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور،عمر ایوب، حماد اظہر، اسد قیصر، عارف علوی اور خورشید خان سمیت متعدد افراد کو نامز د کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ 26 اکتوبر کی صبح ساڑھے 7 بجے پی ٹی آئی کارکنان نے فیض آباد ناکہ پر اشتعال انگیز نعرے بازی کی، ملزمان نے ٹائر جلا کر سڑک بند کی اور راستہ روک لیا ، ملزمان نے ڈنڈوں اور پتھراؤ کرتے ہوئے پولیس پر حملہ کیا، جس سے کانسٹیبل جنید کی شرٹ پھاڑ کر نوشیروان سے سرکاری موٹرولا سیٹ چھین لیا، ملزمان نے ناکہ پر پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کی، 2 گولیاں سرکاری گاڑی پر لگیں۔
متن میں لکھا گیا کہ انسو گیس کی شیلنگ کے بعد پولیس نے موقع سے 77 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان سے موٹرولا وائرلیس سیٹ، آنسو گیس کے شیل، ڈنڈے، کنچے اور غلیلیں برآمد ہوئیں، ملزمان کے زیر استعمال 3 گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لی گئی، ملزمان نے بانی پی ٹی ائی کی سازش مجرمانہ اور ایماء پر خلاف قانون مجمع اکھٹا کیا۔
مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے پولیس سے مزاحمت کر کے سڑک بند کی عوام کا راستہ روک کر شہری زندگی کو مفلوج کیا، ملزمان نے عام عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا، ملزمان نے حکومت ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کر کے عوام میں خوف و حراس پھیلایا، ملزمان نے قتل کی نیت سے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی ۔
پاکستان
علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کہاں ہیں اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاور پہنچے۔
تجارت
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی لٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے تک کا امکان ہے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی لٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے تک کا امکان ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک اضافے کی توقع ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30 نومبر کو ہوگا۔
وزارت پٹرولیم وزرات خزانہ کو ورکنگ بھجوائے گی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کافیصلہ کیا تھا۔
اس وقت پیٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے لٹر ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے ،مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہے۔
-
کھیل ایک دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور
-
تجارت 2 دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
علاقائی 4 گھنٹے پہلے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
-
پاکستان 2 دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت