جی این این سوشل

دنیا

بیلاروس نے اپنی فضائی حدود میں اڑنے والی پرواز کو جبری اتار لیا

منسک : بیلاروس کی فضائی حدود میں لتھوانیا کی پرواز کو ایئرفورس کے طیارے نے اترنے پر مجبور کیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بیلاروس نے اپنی فضائی حدود میں اڑنے والی پرواز کو جبری اتار لیا
بیلاروس نے اپنی فضائی حدود میں اڑنے والی پرواز کو جبری اتار لیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  بیلاروس نے اپنی فضائی حدود میں اڑنے والی پرواز کو جبری اتار لیا ہے، بیلاروس کی فضائی حدود میں لتھوانیا کی پرواز کو ایئرفورس کے طیارے نے اترنے پر مجبور کیا۔یورپی یونین نے طیارہ جبری اتارے جانے کو ہائی جیکنگ قرار دے دیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  پرواز کو جبری اتارنے کے بعد طیارے میں موجود حکومت مخالف صحافی کو حراست میں لیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  حکومت مخالف صحافی گرفتاری کے وقت مسافروں کو چیخ کر بتاتا رہا کہ اسے سزائے موت کا خطرہ ہے۔

آئرش فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ  طیارے میں سکیورٹی خطرے کا بتا کر پرواز کی لینڈنگ پر مجبور کیا گیا۔

یورپی رہنماؤں نے طیارے کی جبری لینڈنگ کو ریاستی سطح پر ہائی جیکنگ قرار دیتے ہوئے بیلاروس پر مزید پابندیوں اور فضائی حدود بند کرنے کے اقدامات کی دھمکی دے دی ۔

 برطانیہ نے بیلاروس کے ساتھ روس کو بھی ذمہ دار قرار دیا ۔ یورپی کمپنیوں نے بیلاروس کے لیے پروازیں بند کرنے اور فضائی حدود کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا  ہے

پاکستان

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی قومی معیشت کو مستحکم کرنے کی تجویز

فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا کہ وہ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کو خیبرپختونخوا کی مصنوعات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی  قومی معیشت کو مستحکم کرنے کی تجویز

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے قومی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج(جمعرات) راولپنڈی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بزنس فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گردی کی جاری لہر نے خیبرپختونخوا میں اقتصادی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا۔ 

وفد نے گورنر کو بیرون ملک پاکستان میں تیار کی گئی اشیاء کی نمائش میں اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔

فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا کہ وہ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کو خیبرپختونخوا کی مصنوعات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سلمان اکرم راجہ  پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین کو استعفے سے متعلق آگاہ کر دیا،تاہم ابھی تک ان کا استعفیٰ  قبول نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے، سلمان اکرم راجہ کو حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر انہیں سخت تنقید کا سامنا تھا۔

واضح رہےکہ  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے  استعفے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں  سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی  کہاں ہیں اس حوالے سے  اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاور پہنچے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll