جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان کی امریکی فوج کیلئے ایئراسپیس اور زمینی روٹس کے استعمال کے دعوے کی تردید

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے امریکی فوج کے لئےائیر اسپیس اور زمینی روٹس کے استعمال کے دعویٰ پر ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی نائب وزیر دفاع ڈیوڈ ہیلوے کے دعوے کی تردید کر دی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کی امریکی فوج کیلئے ایئراسپیس اور زمینی روٹس کے استعمال کے دعوے کی تردید
پاکستان کی امریکی فوج کیلئے ایئراسپیس اور زمینی روٹس کے استعمال کے دعوے کی تردید

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری  نے امریکی نائب وزیر دفاع ڈیوڈ ہیلوے کے دعوے کی تردید کر دی ہے۔پاکستان کی جانب سے امریکی فوج کے لئےائیر اسپیس اور زمینی روٹس کے استعمال کے دعویٰ  پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستان میں نہ امریکی فوجی موجود ہیں اور نہ ہی کوئی فضائی اڈہ اس کے استعمال میں ہے،اس قسم کی کوئی تجویز زیر بحث نہیں آئی،اس قسم کے بیانات غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ  زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ  پاکستان اور امریکہ کے درمیان ائیر لائنز آف کمیونیکیشن اور گراونڈ لائنز آف کمیونیکیشن کے تحت تعاون کا فریم ورک موجود ہے، اس حوالے سے کوئی نیا معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔

پاکستان

جی ایچ کیوحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

راجہ اکرام امین منہاس کا کہنا ہہے کہ اس مقدمے میں تقریبا 119 کے قریب ملزمان ہیں، جب تک تمام ملزمان کی حاضری مکمل نہیں ہوتی فردِ جرم عائد نہیں ہوسکتی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جی ایچ کیوحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

جی ایچ کیو پرحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی، سماعت ملتوی کر دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق فرد جرم کی کارروائی ملزمان کی کم حاضری کی باعث ملتوی کی گئی۔

سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹرراجہ اکرام امین منہاس نے بتایا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ سانحہ 9مئی کے دوران جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا گیا۔ اگر یہ لوگ ملوث نہیں ہیں تو مقدمات کا سامنا کریں۔

راجہ اکرام امین منہاس کا کہنا ہہے کہ اس مقدمے میں تقریبا 119 کے قریب ملزمان ہیں، جب تک تمام ملزمان کی حاضری مکمل نہیں ہوتی فردِ جرم عائد نہیں ہوسکتی۔

اسپیشل پراسیکیوٹرکے مطابق اگرملزمان پیش نہیں ہوتے توعدالت اُن کی درخواست ضمانت منسوخ کر دے،  عدالت سے درخواست ہے کہ ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں کیونکہ یہ ضمانتوں کا غلط استمال کر رہے ہیں۔

اسپیشل پراسیکیوٹرنے کہا کہ ملزمان کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، اگلی پیشی پرمعززعدالت جو بھی فیصلہ کرے گی، اُس کے مطابق چلیں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے مقدمے کی سماعت 2 دسمبرتک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 پاکستان پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی جلد بلائے جانے کا امکان ہے، اجلاسوں میں سیاسی صورتحال اور گورنر راج پر غور ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان پیپلزپارٹی  کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب

 پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج وطن واپس پہنچیں گے جب کہ ان کی وطن واپسی پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی جلد بلائے جانے کا امکان ہے، اجلاسوں میں سیاسی صورتحال اور گورنر راج پر غور ہوگا۔

پی پی ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گورنر راج معاملے پر تاحال پیپلزپارٹی سے رابطہ نہیں کیا تاہم پیپلزپارٹی گورنر راج کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کرے گی جب کہ کے پی میں گورنر راج بارے حتمی فیصلہ سی ای سی کرے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیپلزپارٹی گورنر راج کے معاملے پر دو حصوں میں تقسیم ہے، پیپلزپارٹی کا ایک دھڑا گورنر راج کا مخالف اور دوسرا حامی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی  کہاں ہیں اس حوالے سے  اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاور پہنچے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll