جے شاہ کی بحیثیت اے سی سی مدت میں توسیع کی تجویز سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا نے دی


بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ مسلسل تیسری مرتبہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوگئے۔جے شاہ کی بحیثیت اے سی سی مدت میں توسیع کی تجویز سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا نے دوسری بار پیش کی تھی اور بدھ کوانڈونیشیا کے شہر بالی میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں اے سی سی کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر اس نامزدگی کی حمایت کی ۔
بی سی سی آئی کے مطابق جے شاہ نے ابتدائی طور پر جنوری 2021 میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کے بعد یہ عہدہ سنبھالا تھا۔ جے شاہ کی قیادت میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی )نے 2022 میں ٹی ٹونٹی فارمیٹ اور 2023 میں ون ڈے فارمیٹ میں ایشیا کپ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔اس موقع پر جے شاہ نے کہا کہ میں اے سی سی بورڈ کے مسلسل اعتماد کے لیے ان کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کھیل کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم رہنا چاہیے اور اس کی ترقی کے لئے اپنی خصوصی توجہ مرکوز رکھنا چاہیے۔ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور اورسی او او سلمان نصیر نے کی۔
واضح رہےکہ گزشتہ ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا مشترکہ میزبان تھے، سری لنکا میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی میچ متاثر ہوئے جس وجہ سے جے شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔جے شاہ نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل پورے ایشیا میں کرکٹ کی پرورش کے لیے پرعزم ہے۔

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 21 گھنٹے قبل

وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
- 20 گھنٹے قبل

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- ایک دن قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 21 گھنٹے قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- ایک دن قبل

وزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا
- 18 گھنٹے قبل

صدر اور وزیر اعظم کی شبِ معراج کے مقدس موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد
- 16 گھنٹے قبل

گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
- 20 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،بینک لوٹنے کی کوشش ناکام، 12 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، سرفراز بگٹی
- 16 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- 21 گھنٹے قبل

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- ایک دن قبل

پی سی بی کاپاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟
- 19 گھنٹے قبل








