نمائش میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مظلوم عوام کی حالت زار کو اجاگر کیا گیا ہے


نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعے کے منصفانہ حل تک جنوبی ایشیاء میں امن ایک خواب ہی رہے گا۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بدھ کے روز برسلز میں پاکستانی سفارت خانے میں اگلے ماہ کی پانچ تاریخ کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک تصویری نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ امن کو قائم کرنا ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے ۔
اس نمائش میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مظلوم عوام کی حالت زار کو اجاگر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیاں رکوانے ، 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات واپس لینے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے بھارت پر دبائو ڈالنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیروں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا رہے گا۔
وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر کے بہادر جوانوں اور بیٹیوں نے جبر و استداد کی تمام بھارتی کوششوں کی جوانمردی سے مزاحمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کی خواہشات دبانے میں ناکام ہو گیا ہے اور ان کی قربانیاں تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 20 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 14 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 20 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 16 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 19 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago

