بے گھر افراد میں کھانا تقسیم کرنے کے لئے 17 خیراتی باورچی خانے چلائے


رفاہ: متحدہ عرب امارات کی جانب سے برادر فلسطینی عوام کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیادپر شروع کئے گئے ’’ گیلنٹ نائٹ 3‘‘ آپریشن کے تحت امارات ہلال احمر غزہ کے مکینوں میں امداد کی تقسیم جاری رکھے ہوئے ہے۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق امارات ہلال احمر نے 23 اور 30 جنوری کے درمیان ایک ہفتے میں 609,314 فلسطینی مستحقین تک رسائی حاصل کی اوران میں ضروری امداد بشمول کھانے کے پارسل، حفظان صحت کی اشیاء پر مشتمل امدادی کٹس اور خیمے تقسیم کئے ۔
مزید برآں، امارات ہلال احمر نے رفاہ ، خان یونس اور سینٹرل گورنریٹ میں بے گھر افراد میں کھانا تقسیم کرنے کے لئے 17 خیراتی باورچی خانے چلائے، جبکہ آٹے کی قلت کو دور کرنے کے لئے بیکریوں کی آٹے کی فراہمی کے ساتھ مدد کی۔متحدہ عرب امارات نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر نومبر میں غزہ میں فلسطینی عوام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پرامداد فراہم کرنے کے لئے ’’گیلنٹ نائٹ 3 ‘‘ کے نام سے امدادی آپریشن کا آغاز کیا، جس سے یکجہتی اور تعاون کی اقدار کی عکاسی ہوتی ہے۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 10 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 14 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 12 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 20 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 15 گھنٹے قبل





