Advertisement

خیبر پختونخوا میں سیاسی شخصیات کو دھمکیاں موصول

ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ سیاسی شخصیات کو ملنے والی دھمکیوں سے متعلق مقامی پولیس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 1st 2024, 11:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبر پختونخوا میں سیاسی شخصیات کو دھمکیاں موصول

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے امیدوار سمیت 15سیاسی شخصیات کو شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو ئی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطا بق حساس اداروں نے دھمکیاں ملنے والے تمام سیاسی اشخاص کی لسٹیں تیار کر لیں ۔ 

ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی امیر مقام کو بھی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں ، پی ٹی آئی رہنما مصور شاہ کو نے بھی دھمکیاں ملنے کی تصدیق کر دی ۔ 

سیاسی شخصیات کو ملنے والی دھمکیوں سے متعلق مقامی پولیس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ 

 

Advertisement