جی این این سوشل

صحت

جنرل ہسپتال لاہور میں جدید ایم آرآئی اور سی ٹی سکین مشینوں کا افتتاح

پنجاب کی نگران حکومت سوسے زائد سرکاری ہسپتالوں میں 96ارب روپے کی لاگت سے ری ویمپنگ کر رہی ہے، نگران وزیر صحت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنرل ہسپتال  لاہور میں  جدید ایم آرآئی اور سی ٹی سکین مشینوں کا افتتاح
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیرصحت پنجاب پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے جنرل ہسپتال میں 72کروڑروپے کی لاگت سے خریدی گئی جدید ایم آرآئی اور سی ٹی سکین مشینوں کا افتتاح کردیا۔

نگران صوبائی وزیرصحت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق جنرل ہسپتال لاہورمیں مریضوں کوجدید ایم آرآئی اور سی ٹی سکین مشینوں کا تحفہ دے دیاگیاہے۔ایم آرآئی اور سی ٹی سکین مشینوں میں زیادہ سے زیادہ سکین اور بہترین رزلٹ کی صلاحیت موجودہے۔ پنجاب کی نگران حکومت سوسے زائد سرکاری ہسپتالوں میں 96ارب روپے کی لاگت سے ری ویمپنگ کر رہی ہے۔پنجاب کی نگران حکومت نے عوام کی نیک نیتی سے خدمت کی ہے۔

پروفیسرڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ جنرل ہسپتال میں جدید ایم آرآئی اور سی ٹی سکین مشینوں کی پروسیسینگ میں خصوصی کاوش پر پرنسپل سردار الفریدظفراور ان کی ٹیم کومبارکباداور شاباش دی۔ پنجاب کی نگران حکومت اللہ کی عدالت میں سرخروہے۔ہر منصوبے کو دل و جان سے مکمل کروایا ہے۔پنجاب کےعوام کےلئے آسانیاں پیدا کرنے کی پوری کوشش کی۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے بتایا کہ لاہور جنرل ہسپتال میں صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر حصوں سے بھی روزانہ اوسطا 8ہزار سے زائد مریض علاج ومعالجے کے لئے ایمرجنسی و آوٹ ڈور میں آتے ہیں جبکہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے بعد مریضوں کو مزید سہولیات آسانی کے ساتھ دستیاب ہوں گی۔

 

 

پاکستان

جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے تک جماعت اسلامی کا دھرنا جاری رہے گا، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی

جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی، جماعت اسلامی کی قیادت پر مشتمل کمیٹی حکومت سے مذاکرات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے جماعت اسلامی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔جس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، طارق فضل چودھری اور امیر مقام شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے تک جماعت اسلامی کا دھرنا جاری رہے گا۔

مری روڈ لیاقت باغ چوک پر جماعت اسلامی کے کارکن دوبارہ جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔مری روڈ کے داخلی راستے کو کنٹنرز لگا کر ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری دھرنے کی سکیورٹی کے لیے موجود ہے۔

سڑک پر ہی شب بسر کرنے والے کارکنوں میں نوجوانوں کے ساتھ بزرگوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے جبکہ میونسپل کی جانب سے صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے، مری روڈ کے داخلی راستے کو کنٹنرز لگا کر ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری دھرنے کی سکیورٹی کے لیے موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بل پیش

بل میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ اور پاکستان کی جانب سے مبینہ خطرات سے نمٹنے کیلئے بھارت کی مدد کا وعدہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بل پیش

واشنگٹن : امریکی سینیٹ میں ریپبلکن رکن کی جانب سے پاکستان اور چین مخالف بل پیش کردیا گیا۔

امریکی سینیٹ میں پیش کیے گئے بل میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ اور پاکستان کی جانب سے مبینہ خطرات سے نمٹنے کیلئے بھارت کی مدد کا وعدہ کیا گیا۔

ریپبلکن سینیٹرمارکو روبیو کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں امریکا پر بھارت کے ساتھ اسرائیل، کوریا، جاپان اور نیٹو جیسے اتحادیوں جیسا برتاؤ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

بل میں بھارت کے خلاف مبینہ اقدامات پر پاکستان کی امداد روکنے اور کانگریس کو آگاہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بل میں نئی دہلی کے ساتھ واشنگٹن کے ’سٹریٹیجک سفارتی، اقتصادی اور فوجی تعلقات‘ میں اضافے کی تجویز بھی ہیش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بل منظور ہونے کی صورت میں پاکستان پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب اسلام آباد اور واشنگٹن اپنے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فواد چوہدری کا جماعت اسلامی اور جے یو آئی کامیاب سیاست کیلئے مشورہ

جماعت اسلامی اور  جے یو آئی کو کامیاب سیاست کیلئے عمران خان سے اتحاد کرنا پڑے گا، فواد چوہدری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فواد چوہدری کا جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا میاب سیاست کیلئے مشورہ

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جماعت اسلامی اور جے یو آئی کو کامیاب سیاست کے لئے مشورہ دے دیا۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور  جے یو آئی کو کامیاب سیاست کیلئے عمران خان سے اتحاد کرنا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کامیاب عوامی شو پر جماعت اسلامی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جماعت اسلامی ، جے یوآئی اور جی ڈی اے اگر کامیاب سیاست کرنا چاہتی ہیں تو انہیں بانی پی ٹی آئی سے اتحاد کرنا پڑے گا، ورنہ ان کی عشروں سے جاری بے نتیجہ سیاست ہی جاری رہے گی۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ان جماعتوں کا اتحاد سب کے مفاد میں ہے، اسد قیصر اور محمودخان اچکزئی ان معاملات پر تیزی دکھائیں تاکہ ملک سے فراڈ کا خاتمہ ہو اور عوامی حکومت قائم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت عوامی قوت دکھانے کیلئے ان جماعتوں کی تنظیم کی ضرورت ہے کیونکہ تحریک انصاف کی تنظیم اس وقت مقدمات اور جیلوں کی زد میں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll