Advertisement
پاکستان

سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم زورو شور سے جاری

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے نوے ہزار چھ سوپچھہتر پولنگ اسٹیشنز قائم کیے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 3rd 2024, 5:00 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم زورو شور سے جاری

ملک بھر میں سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی انتخابی مہم جاری ہے ، سیاسی جماعتیں جلسے کررہی ہیں اور امیدوار ووٹرز تک اپنا پیغام پہنچانے کیلئے کارنر میٹنگز کررہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے نوے ہزار چھ سوپچھہتر پولنگ اسٹیشنز قائم کیے ہیں۔

پنجاب میں پولنگ اسٹیشنوں کی تعدادپچاس ہزار نوسو چوالیس، سندھ میں انیس ہزار چھ، خیبرپختونخوامیں پندرہ ہزار چھ سو ستانوے اور بلوچستان میں پانچ ہزار اٹھائیس پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔قومی اسمبلی اور چار وںصوبائی اسمبلیوںکے انتخابات کے لئے بارہ کرو ڑ سے زائد اہل ووٹرز جمعرات کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے پانچ ہزار ایک سو اکیس امیدوار مدمقابل ہیں ۔

ان میں سے 41400 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں جبکہ مردوں کیلئے 25320 اور خواتین ووٹرزکے لئے تئیس ہزار نوسو باون پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

ان میں چارہزارآٹھ سو سات مرد،تین سو بارہ خواتین اور دوخواجہ سراء امیدوار شامل ہیں۔چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لئے مجموعی طورپر بارہ ہزار چھ سو پچانوے امیدوار میدان میں اتریں گے جن میں بارہ ہزار ایک سو تئیس مرد،پانچ سو ستر خواتین اور دو خواجہ سراء امیدوار شامل ہیں۔یہ انتخابات قومی اسمبلی کی دوسو چھیاسٹھ جنرل نشستوںاور صوبائی اسمبلیوں کی پانچ سو ترانو ے جنرل نشستوں پر منعقد ہوں گے۔

Advertisement
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 4 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
Advertisement