Advertisement
پاکستان

حکومت کا جی ڈی پی گروتھ ایسا جھوٹ ہے جو ان کے اپنے لوگ بھی ماننے کو تیار نہیں : مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ جہاں شہباز شریف خود موجود ہوں وہاں میری موجودگی ضروری بھی نہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 26th 2021, 5:16 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا تھا کہ رمضان کے بعد میٹنگ ہوگی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا اب وہ میٹنگ آج کل میں ہوگی، جس میں فیصلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک کے لیے کوئی نمبرز نہیں چاہئیں، ہمارے پاس نمبرز سے زیادہ لوگ ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے اب تک شوکاز کا جواب نہیں آیا جب جواب آئے گا تو بیٹھ کر دیکھیں گے کہ کتنا ٹھوس جواب ہے اور اس کا کیا کرنا ہے لیکن (ن) لیگ اور پی ڈی ایم کا مؤقف ایک ہی ہے۔

اس موقع پر مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پی پی کی پی ڈی ایم میں شمولیت پر جنرل سیکرٹری کی نشست چھوڑنے کی پیشکش کی حمایت کی اور کہا کہ شاہد خاقان کا جو مؤقف ہے وہی میرا بھی مؤقف ہے، اس معاملے پر (ن) لیگ اور مولانا فضل الرحمان کا ایک ہی موقف ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے جو عشائیہ دیا وہ پی ڈی ایم کا نہیں تھا، انہوں نے بطور اپوزیشن لیڈر عشائیہ دیا اور وہ بجٹ سیشن کی پلاننگ تھی۔

شہباز شریف کے عشائیے میں مریم کی عدم شرکت سے متعلق صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر چیز کو چپقلش بنانا چھوڑ دیں، میں پارلیمنٹیرین نہیں، شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر کا کردار ہے، انہوں نے پارلیمنٹیرینز کوعشائیہ دیا،جہاں شہباز شریف خود موجود ہوں وہاں میری موجودگی ضروری بھی نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا جی ڈی پی گروتھ پر ایسا جھوٹ ہے جو ان کے اپنے لوگ بھی ماننے کو تیار نہیں، اگر گروتھ کا درست پیمانہ دیکھنا ہے تو میرے ساتھ بازاروں اور گھروں میں چلیں کس طرح ہر طبقہ مہنگائی سے متاثر ہے، چل کر دیکھیں لوگوں کی زندگیوں میں کیا گروتھ ہورہی ہے، لوگ بددعائیں دے رہے ہیں، فکس میچ نہ ہو دو چار اسٹال خالی کرکے جانے سے حالات کا اندازہ نہیں ہوگا بلکہ کسی غریب کے گھر اور مارکیٹ میں جائیں تو پتا چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد ملک کی گواہی کے بعد نوازشریف اور شوکت عزیز کی گواہی کے بعد میرے تمام کیسز ختم ہونے چاہئیں، یہ سیاسی کیسز ہیں اور انتقامی کارروائی ہورہی ہے۔ 

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ریورس انجینئرنگ ہوگی تو نظرآجائےگی، ابھی تک تو نظرنہیں آئی۔

Advertisement
برطانوی پاکستانی ماہرِ تعلیم سید زین عباس کا عالمی اعزاز، تعلیمی خدمات پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری

برطانوی پاکستانی ماہرِ تعلیم سید زین عباس کا عالمی اعزاز، تعلیمی خدمات پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری

  • 3 hours ago
 دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے،آئی ایس پی آر

 دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے،آئی ایس پی آر

  • 4 hours ago
بلوچستان کی ترقی ملک کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

بلوچستان کی ترقی ملک کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

  • 4 hours ago
مہنگے ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی، سبزی و فروٹ کی قیمتیں بے لگام

مہنگے ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی، سبزی و فروٹ کی قیمتیں بے لگام

  • 2 hours ago
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں  دلچسپ معلومات      

پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات      

  • 3 hours ago
کوئٹہ: پولیس پارٹی پرمسلح افراد کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں تین ملزمان مارے گئے

کوئٹہ: پولیس پارٹی پرمسلح افراد کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں تین ملزمان مارے گئے

  • an hour ago
مسلسل پانچ دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل پانچ دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 hours ago
راولپنڈی :ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ،مزید 19 نئے کیسز رپورٹ

راولپنڈی :ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ،مزید 19 نئے کیسز رپورٹ

  • an hour ago
صوبائی حکومت نے دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک دفعہ پھر توسیع کر دی

صوبائی حکومت نے دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک دفعہ پھر توسیع کر دی

  • 2 hours ago
معروف امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کو "خطے کا سفارتی فاتح" قرار دے دیا

معروف امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کو "خطے کا سفارتی فاتح" قرار دے دیا

  • 4 hours ago
تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

  • 38 minutes ago
لندن میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کردی جائیں گی ،مگر کیوں؟

لندن میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کردی جائیں گی ،مگر کیوں؟

  • 19 minutes ago
Advertisement