صحت

پنجاب میں نمونیہ پر قابو نہ پایا جاسکا، مزید 8 بچے جاں بحق

رواں سال نمونیہ سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 311 ہوگئی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 3rd 2024, 11:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب میں نمونیہ پر قابو نہ پایا جاسکا،  مزید 8 بچے جاں بحق

پنجاب میں نمونیہ کےوار کم نہ ہوئے، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید آٹھ بچوں کی جان لے لی۔

محکمہ صحت پنجاب کےمطابق رواں سال نمونیہ سے انتقال کرنےوالے بچوں کی تعداد 311، ہوگئی،راولپنڈی ،فیصل آباد،گوجرانوالہ میں دو دو بچوں کا انتقال ہوا

محکمہ صحت کےمطابق پنجاب سے 24 گھنٹوں کے دوران 784 بچے نمونیہ میں مبتلا ہوئے،لاہور سے ایک روز کے دوران 197 کیس سامنے آئے۔