جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان ، چین کا پُرامن اور مستحکم افغانستان کے لئے اپنے عزم کا اعادہ

دونوں فریقین نے علاقائی استحکام کیلئے بھرپور تعاون کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان ،  چین کا  پُرامن اور مستحکم افغانستان کے لئے اپنے عزم کا اعادہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان اور چین نے پُرامن اور مستحکم افغانستان کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اعادہ افغانستان اور مغربی ایشیاء کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ ایمبیسڈر رحیم حیات قریشی اور افغانستان کیلئے چین کے خصوصی نمائندے ایمبیسڈر یو ئی ایسیونگ  کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔فریقین نے علاقائی استحکام کیلئے بھرپور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحالی خطہ کیلئے افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کے اہم کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔ 

کھیل

پیرس اولمپکس 2024 ، آسٹریلیا 3 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

پوائنٹس ٹیبل میں دوسرا نمبر چین کا ہے جس نے پہلے دن 2 گولڈ میڈلز حاصل کیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیرس اولمپکس 2024 ، آسٹریلیا 3 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

پیرس میں جاری اولمپکس 2024 میں آسٹریلیا اب تک پوائنٹس ٹیبل میں 3 گولڈ میڈلز اور 2 سلور میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔

اولمپکس کا آغاز ہوتے ہی ایونٹ کے پہلے دن ہی میڈلز کی دوڑ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ آسٹریلیا نے خواتین کی 4×100 ری لے، خواتین کی 400 میٹر فری اسٹائل اور ویمنز ٹائم ٹرائل میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔

پوائنٹس ٹیبل میں دوسرا نمبر چین کا ہے جس نے پہلے دن 2 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔ شوٹنگ ایونٹ میں چین نے پیرس اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل جیتا جبکہ دوسرا گولڈ نکرونائزڈ تھری میٹر ڈائیونگ کے مقابلوں میں حاصل کیا۔

فہرست میں تیسرا نمبر امریکا اور چوتھا میزبان فرانس کا ہے، دونوں ممالک نے اب تک 1,1 گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ امریکا نے اپنا پہلا گولڈ میڈل مردوں کی 4×100 فری اسٹائل ری لے میں حاصل کیا جبکہ فرانس نے رگبی 7 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

اسی طرح بیلجیئم، جرمنی، جاپان، امریکا، فرانس، قازقستان اور ہانگ کانگ نے بھی ایک ایک گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پیرس اولمپکس میں پہلے دن کا آخری گولڈ میڈل کوریا نے اپنے نام کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا متعارف کردہ آئی پی پیز ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے، بیرسٹر سیف

آئی پی پیز اشرافیہ کے غضب کرپشن کا دوسرا نام ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا متعارف کردہ آئی پی پیز ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی رہنما اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا متعارف کردہ آئی پی پیز ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے، آئی پی پیز اشرافیہ کے غضب کرپشن کا دوسرا نام ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ 90 کی دہائی میں سیاسی اشرافیہ نے آئی پی پیز کیساتھ معاہدے کرکے عوام پر مسلط کیا۔ 1994، 2002 اور 2015 میں آئی پی پیز کوکون لایا اور معاہدوں کی تجدید کس نے کیے؟  حکومت اور آئی پی پیز کیساتھ معاہدے کرکے کن سیاستدانوں اور اہم شخصیات نے پیسہ بنایا۔

مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ بااثر خاندانوں اور شخصیات کی وجہ سے 30 سالوں میں ایک بار بھی آئی پی پیز کا آڈٹ نہیں کرایا گیا،آڈٹ ہونا چاہیے کہ جن آئی پی پیز کے معاہدے ختم ہوئے کس کے کہنے پر نئے کنٹریکٹ ہوئیں۔ آئی پی پیز کے کنٹریکٹ فوری فی الفور منسوخ کئے جائیں، آئی پی پیز ملک کی معاشی تباہی کی علامت بن چکے ہیں،آئی پی پیز کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے، تحقیقات کے نتیجے میں مشہور زمانہ شریف اور زرداری خاندان اور انکے حواری ہی نکلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2012 میں سپریم کورٹ نے آئی پی پیز کے مد میں اشرافیہ کی کرپشن آشکار کی تھی، اشرافیہ اتنا مضبوط ہے کہ آج بھی آئی پی پیز کے ذریعے ملکی دولت لوٹ رہے ہیں۔ نا اہل مینڈیٹ چور حکمرانوں کے پاس انرجی سیکٹر  میں ریفارمز لانے کے لئے کوئی پلان نہیں،انرجی سیکٹر میں نااہل ٹولے کی غلط پالیسیوں اور معاہدوں کی وجہ سے عوام رل رہے ہیں، آئی پی پیز کا مینڈیٹ ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ تھا، لوڈشیڈنگ بھی ختم نہ ہوئی اور آئی پی پیز کو دھڑا دھڑ پیسے بھی دئیے جارہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے حوالے سے اہم پیشرفت

چین نے امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے تین پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر تبدیل کرنے کیلئے گرین سگنل دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے حوالے سے اہم پیشرفت

پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر توانائی اویس لغاری کے دورہ چین کے دوران امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے تین پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر تبدیل کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے کیونکہ امپورٹڈ کوئلے کے تین پاور پلانٹس پاکستان میں مہنگی ترین بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

1320 میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ، 1320 میگاواٹ کا حب پاور پلانٹ جبکہ 1320 میگاواٹ کا پورٹ قاسم پاور پلانٹ امپورٹڈ کوئلے پر چل رہے ہیں اور انرجی باسکٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس میں شامل ہیں۔  چین کی جانب سے پاکستانی وفد کو تینوں کول پاور پلانٹس کی ری پروفائلنگ کے حوالے سے بھی مثبت جواب دیا گیا ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے معاملات کو آگے بڑھانے کا طریقہ کار بھی طے پا گیا ہے۔ چینی حکام نے پاکستان وفد کو پانڈا بانڈز کے معاملے میں بھی مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔

پاکستانی وزراء کا یہ دورہ چین ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان میں آئی پی پیز کی کپیسٹی پیمنٹ کے باعث مہنگی بجلی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، تینوں پاور پلانٹس کی کنورشن، ری پروفائلنگ اور دیگر معاملات کے حوالے سے پاکستان اور چینی حکام کی ملاقاتیں جاری رہیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll