بارہ کروڑ سے زائد رجسٹرڈ رائے دہندگان قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے ووٹ ڈالیں گے


الیکشن کمیشن نے جمعرات کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
بارہ کروڑ سے زائد رجسٹرڈ رائے دہندگان قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے ووٹ ڈالیں گے۔
الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں نوے ہزار چھ سو پچھتر پولنگ اسٹیشن قائم کئے ہیں ۔
ان میں سے اکتالیس ہزار چار سو پولنگ اسٹیشن مشترکہ جبکہ پچیس ہزار تین سو بیس مرد وں اور تئیس ہزار نو سو باون خواتین رائے دہندگان کے لئے قائم کئے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کی نشستوں کے کل پانچ ہزار ایک سو اکیس امیدوار میدان میں ہیں۔
ان میں چار ہزار آٹھ سو سات مرد تین سو بارہ خواتین اور دو خواجہ سرا شامل ہیں ، انتخابات قومی اسمبلی کی دو سو چھیاسٹھ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی پانچ سو ترانوے عام نشستوں پر ہوں گے ۔

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- 2 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- 2 دن قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- ایک دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- ایک دن قبل
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- 2 دن قبل
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- 2 دن قبل
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- ایک دن قبل
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
- ایک دن قبل
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- 3 دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- ایک دن قبل
