رشید اے رضوی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر تھے اس کے علاوہ چار بار سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں


معروف قانون دان اور جسٹس (ریٹائرڈ) رشید اے رضوی کراچی میں انتقال کرگئے ، رشید اے رضوی کچھ عرصے سے علیل تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
وکلا برداری کا کہنا ہے کہ سینئر وکیل رشید اے رضوی کی جوڈیشری کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وکلا برادری ، سیاسی قائدین اور سول سوسائیٹی کی جانب سے رشید اے رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ اور مرحوم کے لواحقینن سے تعزیت کرنے کے ساتھ دعائے مغفرت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رشید اے رضوی سندھ ہائی کورٹ کے جج رہے چکے ہیں۔ وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر تھے اس کے علاوہ چار بار سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رشید اے رضوی 18 دسمبر 1947ء کو بمبئی (ممبئی) میں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان 1956 میں بمبئی سے ہجرت کر کے کراچی آ گیا تھا۔
رشید اے رضوی پاکستان کے ان چند سینئر وکلاء میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے قانونی کیریئر کا ایک بڑا حصہ پاکستان میں غریب اور پسماندہ طبقات بالخصوص محنت کش طبقے کو اپنی قانونی خدمات فراہم کرنے کے لئے وقف کیا۔

دفتر خارجہ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر اظہار لاعلمی
- an hour ago

کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب ، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان حلف لیں گے
- an hour ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- 3 hours ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
- 4 hours ago

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
- 4 hours ago
نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
- 3 hours ago

پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
- 5 hours ago

پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت
- 4 hours ago

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 4 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید
- 6 hours ago
عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک
- 6 hours ago

کراچی : لیاری میں ایک اور 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد زخمی
- 2 hours ago