ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک دوسرے پر ووٹوں کی خریدو فروخت کا الزام
قومی اسمبلی کےحلقہ این اے127 لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورمسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ مدمقابل ہیں


ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات سے محض چند دن قبل دو بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے پر ووٹوں کی خریدو فرخت کا الزام عائد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کےحلقہ این اے127 لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورمسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ مدمقابل ہیں ۔
عطاتارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو ابوکےپیچھےچھپنابند کردو،آرام سےسمجھارہےہیں، آپ کو پیار کی بات سمجھ نہیں آرہی؟چاروں طبق روشن کردوں گا،دوبارہ خریدوخروفت کی ویڈیونظرآئی تو مجھ سے برا کوئی نہیں،کسی کو بدمعاشی اور من مانی نہیں کرنے دیں گے،ہم آپ کا پورا علاج کردیں گے۔
پیپلز پارٹی والے NA 127 میں ووٹوں کی خرید و فروخت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، لوگوں سے ووٹ کے لیے قرآن پاک اور مقدس کتابوں پر حلف لیے جا رہے تھے ، بلاول صاحب لاہور کا امن خراب کرنے آئے ہیں، مکمل قانونی کارروائی کروائیں گے۔ موقع پر میڈیا لے کر پہنچا اور پکڑ لیا pic.twitter.com/cATZ468s7i
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 3, 2024
لیگی رہنما عطاتارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلزپارٹی والےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے127 میں ووٹوں کی خرید و فروخت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ لوگوں سے ووٹ کے لیے قرآن پاک اور مقدس کتابوں پر حلف لیے جا رہے تھے ،موقع پر میڈیا لے کر پہنچا اور پکڑ لیا،بلاول صاحب لاہور کا امن خراب کرنے آئے ہیں،مکمل قانونی کارروائی کروائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی مسلم لیگ ن پر ووٹوں کی خریدو فروخت کا الزام عائد کیا ہے ،پی پی رہنما فیصل میر نے الزام عائد کرتے ہوئےکہا کہ این اے 127 میں عطا تارڑ کے دفتر میں ووٹوں کی خریدوفروخت ہورہی ہے،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 14 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 15 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 20 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل



