Advertisement
پاکستان

کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب ، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان حلف لیں گے

حکومت اور اپوزیشن کو سینیٹ انتخابات کے لیے مشاورت سے بیٹھنا چاہیے، گورنر فیصل کریم کنڈی

GNN Web Desk
شائع شدہ 22 days ago پر Jul 17th 2025, 3:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کے پی  اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب ، مخصوص نشستوں پر منتخب  ارکان   حلف لیں گے

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بیس جولائی کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی سے حلف لیا جائے گا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو سینیٹ انتخابات کے لیے مشاورت سے بیٹھنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر مشاورت نہ ہوئی تو 35 آزاد ارکان کی موجودگی میں اپوزیشن زیادہ سینیٹ نشستیں حاصل کر سکتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ انہوں نے حکومت کو ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے تجاویز دی تھیں۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ سے اس سے قبل اجلاس کے انعقاد پر بات ہوئی تھی، تاہم وزیراعلیٰ نے لاعلمی ظاہر کی کہ پہلے اجلاس ریکوزیشن پر بلائے گئے تھے۔

گورنر نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرے۔ انہوں نے قبائلی اضلاع کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار کیا، کہ یہ علاقے وفاق اور صوبے کے درمیان فٹبال بنے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرحد پر ہر بڑی طاقت نظریں رکھتی ہے اور وہیں چھوڑا گیا جدید اسلحہ آج پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں استعمال ہو رہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، مگر خیبرپختونخوا کے مفادات کا دفاع وفاق کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وفاق نے جرگہ سسٹم کی بحالی کے لیے کمیٹی قائم کی ہے لیکن اس میں قبائلی اضلاع کے اصل اسٹیک ہولڈرز کو شامل نہیں کیا گیا۔ گورنر نے مطالبہ کیا کہ ان اسٹیک ہولڈرز کو کمیٹی میں نمائندگی دی جائے تاکہ فیصلہ سازی مؤثر ہو سکے۔

Advertisement
غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق

  • 9 گھنٹے قبل
 آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن  نے تصدیق کر دی

 آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن  نے تصدیق کر دی

  • 11 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

  • 9 گھنٹے قبل
ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران   تبدیل

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز

  • 7 گھنٹے قبل
کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری

  • 8 گھنٹے قبل
پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا

  • 10 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا

  • 10 گھنٹے قبل
پی سی بی  : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت

  • 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے

  • 6 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کا صوبے میں   صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ

  • 7 گھنٹے قبل
عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement