کراچی : لیاری میں ایک اور 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد زخمی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا


کراچی کے علاقے لیاری میں 6 منزلہ عمارت کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئیں۔
واقعہ لیاری میں کھڈا مارکیٹ کے قریب پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق حادثہ عمارت کی پانچویں یا چھٹی منزل پر پیش آیا، جہاں اچانک چھت زمین بوس ہو گئی۔ چھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ہے جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
علاقے کے مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں خطرناک عمارتوں کا سروے کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 16 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 16 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 7 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 11 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago


