پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت
جے ایف 17 بلاک 3 طیاروں کی برطانیہ میں پرواز کے دوران فضائی ایندھن کی فراہمی کا مظاہرہ پیش کیا گیا


جے ایف 17 اور سی 130 ہرکولیس ٹرانسپورٹ طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو دستہ میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایف 17 بلاک 3 طیاروں کی برطانیہ میں پرواز کے دوران فضائی ایندھن کی فراہمی کا مظاہرہ پیش کیا گیا، پاک فضائیہ کے ایئر ٹینکر کی مدد سے دوران پرواز لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہم کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوران پرواز ایندھن بھرنے کے اس پیچیدہ آپریشن نے پاک فضائیہ کی طویل فاصلے تک مؤثر آپریشنل صلاحیتوں اور اپنے فضائی و زمینی عملے کی ملکی سرحدوں سے پار وسیع پیمانے پر آپریشنز کی انجام دہی کی صلاحیت کا جامع ثبوت دیا۔
#Pakistan Air Force contingent arrives in the UK to participate in #RIAT 2025 - #RIAT25
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) July 16, 2025
State-of-the-art JF-17 Thunder Block-III fighter aircraft and C-130 Hercules landed at Royal Air Force Base Fairford, United Kingdom at the Royal International Air Tattoo 2025
PAF’s… pic.twitter.com/9oYwNP1iBV
حالیہ پاک بھارت جنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد برطانیہ میں ہوابازی کے شائقین اور دفاعی مبصرین پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی آمد کا بےتابی سے انتظار کر رہے تھے۔
رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو کی اس سال کی تھیم کے پیش نظر سی ون تھرٹی طیاروں کو ایک خصوصی لوریری سے مزین کیا گیا، آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ دنیا کے سب سے بڑے ملٹری ایئرشو میں پاکستان کی شاندار نمائندگی اعزاز ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایف-17 تھنڈر بلاک 13 ریڈار اور لانگ رینج بی-وی-آر میزائلوں سے لیس 4.5 جنریشن کا ایسا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو عصر حاضر کے دفاعی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے ملکی فضائی برتری کو تقویت دینے اور مختلف اقسام کے عسکری مشنز کامیابی سے سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جے ایف-17 تھنڈر کی ثابت شدہ عسکری صلاحیتوں اور آپریشنل فوقیت نے عالمی سطح پر نمایاں توجہ حاصل کی ہے۔
رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو کے تھیمڈ آرٹسٹک ڈسپلے کی سالانہ روایت کے پیش نظر پاک فضائیہ کے سی-130 ہرکولیس کو اس سال کی تھیم ’آئیز اِن دی اسکائی‘ سے منسوب ایک خصوصی لایوری سے مزین کیا گیا ہے، سی-130 ہرکولیس کی ایئرشو میں شرکت کا مقصد ہوا بازی کے شعبے میں مشترکہ تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو میں شرکت سے پاک فضائیہ عالمی امن اور سلامتی میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو تکنیکی طور پر ایک ترقی یافتہ فضائی قوت کے طور پر اجاگر کرے گی۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 11 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 6 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 11 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 11 hours ago


