راولپنڈی، چکوال اور گرد و نواح میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے، رپورٹ


پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، چکوال اور گرد و نواح میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے، ڈائریکٹر جنرل پنجاب واسا، طیب فرید کی ہدایت پر تمام واسا فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں۔
پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں مون سون کا سسٹم موجود ہے جب کہ لاہور شہر میں اج بھی کہیں ہلکی ہو کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری تک جانے کے امکان ہیں، بارش کے پیش نظر واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، بلدیہ عظمی اور محکمہ ہاؤسنگ کے افسران و ملازمین الرٹ ہیں۔
ڈی جی پنجاب واسا نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کپیسٹی پر چلایا جا رہا ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں فیلڈ میں الرٹ ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کی تاروں اور کھلے مین ہولز سے دور رہیں۔
ڈی جی واسا کا کہنا تھا کہ تمام واسا دفاتر کو ہدایت جاری کی ہے کہ بارش کے دوران اور بعد میں پانی کی نکاسی کی مسلسل نگرانی کی جائے، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کو ممکن بنایا جائے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 103 شہری جاں بحق اور 393 زخمی ہوئے، مون سون بارشوں کے باعث 128 مکانات متاثر اور 6 مویشی ہلاک ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مون سون بارشوں کے باعث 63 شہری جاں بحق اور 290 زخمی ہوئے، لاہور میں 15، فیصل آباد 9، ساہیوال 5، پاکپتن 3 اور اوکاڑہ میں 9 اموات رپورٹ کی گئیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ صوبے بھر میں آج بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں و ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ موسم برسات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کر یں، شہریوں سے التماس ہے کہ پرانے کچے مکانات میں ہرگز رہائش نہ رکھیں۔
خستہ حال عمارتوں اور بوسیدہ مکانات چھتیں گرنے کے باعث سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئی، بچوں کا خیال رکھیں انہیں بجلی کی تاروں کھمبوں اور نشیبی علاقوں کے قریب ہرگز نہ جانیں دیں، احتیاطی تدابیر اختیار کر کے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش چکوال میں ہوئی جہاں 423 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی میں 230 ملی میٹر جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 200 ملی میٹر بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
اسی طرح گوالمنڈی میں 150 ملی میٹر اور نیو کٹاریاں میں 145 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ مری میں 41 ملی میٹر بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ حافظ آباد میں 44 ملی میٹر، کوٹلی میں 57 ملی میٹر، راولا کوٹ میں 48 ملی میٹر، کاکول میں 36 ملی میٹر، پٹن میں 26 ملی میٹر جبکہ بالاکوٹ میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران بھی مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

لاہور: سیکیورٹی فورسز نے مناواں میں بھارتی ڈرون مار گرایا
- ایک گھنٹہ قبل

بنوں : ایف سی چیک پوسٹ پر خارجی دہشتگردوں کا ڈرون حملہ،ایک اہلکار شہید،3زخمی
- 3 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ آج آذربائیجان اورآرمینیا کے تاریخی امن معاہدے کی میزبانی کرینگے
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب،نیتن یاہوکاآپریشن سیندور کے دوران بھارت کی مدد کا اعتراف
- 3 گھنٹے قبل

میجر طفیل محمد شہید نشان حیدرکا 67 واں یوم شہادت،صدر ،وزیر اعظم وعسکری قیادت کا خراج عقیدت
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے بعد کمبوڈیا نے بھی ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

میانوالی :سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 خطرناک دہشتگر دہلاک
- 2 گھنٹے قبل

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دنیا میں ایک اور ترقی، چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل متعارف
- ایک گھنٹہ قبل

شہریوں کے لیے اچھی خبر،حکومت کا پروٹیکٹڈ کیٹیگری یونٹس کے دائرہ کار میں توسیع پر غور
- 26 منٹ قبل

پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا، قومی اسمبلی کے تین اہم عہدوں سے ہاتھ دھونا پڑ گئے
- 34 منٹ قبل

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کانسرٹ میں شرکت، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں پر ،ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 46 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل