جی این این سوشل

پاکستان

شاہ محمود قریشی عام انتخابات کیلئے نا اہل

الیکشن کمیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی آئین کے آرٹیکل 63 ایچ ایف کے تحت نا اہل ہو ئے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شاہ محمود قریشی عام انتخابات کیلئے نا اہل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کو 5 سال کی نا اہلی کی سزا سنا دی گئی ہے ۔ 

الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کی نا اہلی کا نوٹیفکیشن جا ری کر دیا ، الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو عام انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا ۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی آئین کے آرٹیکل 63 ایچ ایف کے تحت نا اہل ہو ئے ہیں ۔ 

کھیل

پیرس اولمپک گیمز 2024 میں پہلا طلائی تمغہ چین کے ایتھلیٹس نے جیت لیا

پیرس اولمپک گیمز 2024 میں کھیلوں کے دوران طلائی تمغوں کے 329 مقابلے ہوں گے، چین نے شوٹنگ میں پہلا طلائی تمغہ آج صبح حاصل کر لیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیرس اولمپک گیمز 2024 میں پہلا طلائی تمغہ چین کے ایتھلیٹس نے جیت لیا

پیرس اولمپک گیمز 2024 میں پہلا طلائی تمغہ چین کے ایتھلیٹس نے جیت لیا۔
10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ ڈبلز میں چین کے ایتھلیٹس نے طلائی تمغہ  حاصل کیا۔

پیرس اولمپک گیمز 2024 میں کھیلوں کے دوران طلائی تمغوں کے 329 مقابلے ہوں گے، چین نے شوٹنگ میں پہلا طلائی تمغہ آج صبح حاصل کر لیا ہے۔

برطانوی جوڑی سیونیڈ میک انٹوش اور مائیکل بارجرون 10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ کے کوالیفائنگ مرحلے سے باہر ہوگئے۔

نوجوان ہوانگ یوٹنگ اور شینگ لیہاؤ نے چین کے لئے متوقع بڑے تمغوں میں سے پہلا طلائی تمغہ جیتا، ان دونوں کی جوڑی ٹوکیو 2020 کے اولمپک گیمز میں دوسرے نمبر پر رہی تھی اور امریکہ کے شوٹرز نے میڈل حاصل کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا ہدایت اللہ کا پیپلزپارٹی کی سربراہی میں حکومت سے علیحدگی کا اعلان

کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نےصوبائی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا اور کہا کہ کل سے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھوں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا ہدایت اللہ کا پیپلزپارٹی کی سربراہی میں حکومت سے علیحدگی کا اعلان

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے رکن اور جماعت اسلامی کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سربراہی میں قائم صوبائی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔


کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نےصوبائی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا اور کہا کہ کل سے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھوں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاپتا افراد کو بازیاب کر کے منظر عام پر لایا جائے، آئین کے مطابق جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، حکومت لوگوں سے سیاسی حق چھین کر کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔
مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ کل سے بتاؤں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے، وزیراعلیٰ کی حمایت اس لیے نہیں کی کہ مراعات چاہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خلیجی مما لک تاجروں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

شہباز شریف نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر الیکٹرانک گیٹس کا ای سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خلیجی مما لک تاجروں کیلئے  ویزا فری انٹری کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو اعلان کیا کہ حکومت نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے خلیجی ممالک کے تاجروں کے لیے ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 126 ممالک کے تاجروں، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو 24 گھنٹے کے اندر آن لائن ویزے جاری کیے جائیں گے۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ ان 126 ممالک کے تاجروں اور سیاحوں کو ویزا فیس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔


وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ ویزے کے نظام میں نرمی سے پاکستان کو سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے پرکشش مقام بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کے لیے ویزا آن ارائیول سہولت کے تحت ذیلی زمرہ کی منظوری دی گئی ہے، جس کا مقصد مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔


شہباز شریف نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر الیکٹرانک گیٹس کا ای سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ویزا پالیسی میں نرمی سے معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔


وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے مقدس مقامات اور گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقہ جات سیاحوں کے لیے جنت تصور کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی ویزا نظام کے نفاذ کی نگرانی کے لیے وزارت داخلہ میں ایک ڈیش بورڈ قائم کیا جائے گا۔ یہ ڈیش بورڈ ویزہ فری انٹری، بزنس ویزا کی فہرستوں، اور آمد پر سیاحتی ویزوں کی نگرانی کرے گا، اور باقاعدہ جائزہ رپورٹس فراہم کرے گا۔

انہوں نے نئی ویزا نظام کے حوالے سے وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ ڈویژنوں کی کارکردگی کو سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll