جی این این سوشل

پاکستان

بارش نے کراچی میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی واضح کر دی ،شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاست کو قربان کر کے ریاست کو بچایا، لگتا ہے 8 فروری کو مسلم لیگ ن کو کلیئر مینڈیٹ ملے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بارش نے کراچی میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی  واضح کر دی ،شہباز شریف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب کراچی میں بارش کے بعد اب بتائیں موازنہ ہوا یا نہیں؟، لاہور میں ایسی صورتحال ہونے پر ان کو اپنے حلقے سے الیکشن لڑنے کی دعوت دیتا، بلاول زرداری کے ساتھ 16 ماہ کام کیا، ان کا حق ہے جہاں سے چاہیں الیکشن لڑیں لیکن پیسے بانٹ کر ووٹ لینا ووٹ کی بدترین توہین ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری میثاق معیشت کی بات کو ٹھکرا دیا گیا تھا، بانی پی ٹی آئی اپنی تقریر کر کے چلے گئے تھے اور ہماری بات نہ سنی گئی، بھارتی حملے کے بعد ان کے ساتھ اکٹھے بیٹھے،  فیٹف معاملے پر بھی پی ٹی آئی حکومت سے تعاون کیا، ہم نے کریڈٹ نہیں پاکستان کی عزت اور وقار کو دیکھا، پاکستان کی عزت اور وقار کے سامنے سب کچھ قربان ہے۔

ن لیگی صدر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں راجن پور، مظفرگڑھ اور ملتان میں بہترین ہسپتال ہیں لیکن گزشتہ 4 سالہ دور میں تباہی پھیر دی گئی، سالڈ ویسٹ کمپنی کو توڑ دیا گیا،  وعدہ معاف گواہ نہ بننے پر ترک بھائیوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا، سالڈ ویسٹ کیس میں کرپشن ثابت ہونے پر کاغذات نامزدگی واپس لے لوں گا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں یکسوئی ، یگانگت، پیار اور محبت کے رواج تک زہر ختم نہیں ہوگا، قانون کے سامنے کھڑا ہونا احترام کی بات ہے، نوازشریف ملک کا درد رکھتے ہیں، نوازشریف نے کہا تھاماضی کی تلخیاں بھلا کر آیا ہوں، نوازشریف نے اپنا مقدمہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی سیاست کو قربان کر کے ریاست کو بچایا، لگتا ہے 8 فروری کو مسلم لیگ ن کو کلیئر مینڈیٹ ملے گا، ن لیگ کو کلیئرمینڈیٹ نہ ملا توپھر سوچیں گے۔

 

 

موسم

کراچی : ایئرپورٹ حکام کی طیاروں کومحفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت

ہدایات میں گراؤنڈ ہینڈلنگ، ائیرپورٹ پر کام کرنے والی ائیر لائنز اور جنرل ایویشن ایریا کی جانب سے ایویشن کمپنیوں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی : ایئرپورٹ حکام کی  طیاروں کومحفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت

کراچی : شہر قائد میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ایئرپورٹ حکام نے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
بارشوں کے باعث صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کے تحت ایئرپورٹ حکام نے ٹاسک فورس تشکیل دیتے ہوئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ہدایات میں گراؤنڈ ہینڈلنگ، ائیرپورٹ پر کام کرنے والی ائیر لائنز اور جنرل ایویشن ایریا کی جانب سے ایویشن کمپنیوں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام نے طیاروں کی محفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایویشن کمپنیاں اپنے تمام اثاثہ جات کی حفاظت کا مناسب بندوبست کریں

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر پارک تمام طیاروں کو کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھنے کی ذمہ داری مینیجر ایئرسائیڈ ایریا پر ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خوفناک حادثہ: 12 سالہ بچہ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

گزشتہ رات تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 12 سالہ بچہ ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوفناک حادثہ: 12 سالہ بچہ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

لاہور : لاہور کے علاقے ضلع کچہری میں ایک دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے میں 12 سالہ معصوم بچہ اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ بھیانک حادثہ رات کے وقت پیش آیا جب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 12 سالہ بچہ ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گیا۔

موٹر سائیکل سوار بچہ ٹرک کے نیچے آ گیا اور اس کی لاش کے ٹکڑے ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور لاش کو میو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ تیز رفتار موٹر سائیکل تھی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی تباہ کن بولنگ نے بنگلہ دیشی ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا

تیسرے دن کا آغاز خرم شہزاد کی تباہ کن بولنگ سے بنگلہ دیشی کھلاڑی رن آؤٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی تباہ کن بولنگ نے بنگلہ دیشی ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا

راولپنڈی:راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو کمزور پوزیشن میں ڈال دیا ہے۔

تیسرے دن کا آغاز بنگلادیشی ٹیم نے  پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 10 رنز سے کیا، لیکن دن کے آغاز پر ہی خرم شہزاد نے ذاکر حسین کو ایک رن پر آؤٹ کیا جن کا کیچ اسپنر ابرار احمد نے کیا۔پھر خرم نے اوپنر شادمان اسلام اور نجم الحسین شنتو کو بالترتیب دس اور چار رنز پر پویلین لوٹایا۔

پاکستان کو چوتھی کامیابی میر حمزہ نے مومن الحق کو ایک رن پر آؤٹ کرکے دلوائی۔ اس وقت بنگال ٹیم کے 36 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن پاکستانی بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے 16، بابراعظم نے 31، وکٹ کیپر محمد رضوان نے 29 اور آغا سلمان نے 54 رنز اسکور کیے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 5 وکٹ لیے لیکن ان کی یہ کاوش اپنی ٹیم کو بچانے کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکی۔

پاکستان نے اس میچ میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ بنگلادیش کو اب دوسری اننگز میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ میچ میں واپسی کر سکے۔ پاکستانی بولرز نے بنگلادیش کے بلے بازوں کو مسلسل دباؤ میں رکھا ۔

اب پاکستان دوسری اننگز میں بڑی برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ اگر وہ بڑی پہلی اننگز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بنگلادیش کے لیے میچ جیتنا بہت مشکل ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll