دن کے منانے کا بنیادی مقصد مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ،بیماری کی روک تھام، پتہ لگانے اور علاج کی حوصلہ افزائی کرنا ہے


پاکستان سمیت دنیا بھر میں 4 فروری کو کینسر کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ،بیماری کی روک تھام، پتہ لگانے اور علاج کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
رواں سال اس دن کا موضوع ’’نگہداشت کے فرق کو بند کریں، ہر کوئی کینسر کی دیکھ بھال تک رسائی کا مستحق ہے‘‘ منتخب کیا گیا، جو 2022 سے 2024 تک کینسر سے بچائو کی تین سالہ طویل مہم کا حصہ ہے۔ مہم میں کینسر کا پتہ لگانے، علاج اور معاون خدمات میں تفاوت کو دور کرنے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔کینسر کے عالمی دن کے موقع پر دنیا ملک بھر میں سرکاری اور طبی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا تاکہ عام آدمی کو کینسر کے مرض، اس کی تشخیص اور علاج کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔
Today is #WorldCancerDay.
— World Health Organization (WHO) (@WHO) February 3, 2024
We look at the global cancer burden (2022 estimates):
? 20 million new cases
? 9.7 million lives lost
? 53.5 million survivors within 5 years after diagnosis #CloseTheCareGap
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر پانچ میں سے ایک شخص میں زندگی میں کبھی نہ کبھی کینسر کی تشخیص ہوتی ہے جب کہ ہر 9 میں سے ایک مرد اور ہر 12 میں سے ایک خاتون کی موت کا سبب کینسر ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2022 میں 2 کروڑ افراد میں کینسر کی تشخیص ہوئی اور 97 لاکھ افراد کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کینسر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اگلے 25 سال یعنی 2050 تک کینسر کے مریضوں کے کیسز کی تعداد دگنی ہو سکتی ہے۔ اس وقت بھی کینسر میں مبتلا 6 کروڑ افراد ایسے ہیں جو گزشتہ پانچ سال سے موذی مرض سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے 185 ممالک میں کی گئی تحقیق اور سروے سے معلوم ہوا کہ دنیا بھر میں 36 اقسام کے کینسر پھیل رہے ہیں جو سالانہ 2 کروڑ یا اس سے زائد افراد کو متاثر کر رہے ہیں۔
دنیا بھر کے ممالک میں کینسر کے علاج کے ناقص یا نامکمل انتظامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں کہا گیا کہ صرف 39 فیصد ممالک ایسے ہیں جو کینسر کے پرائمری علاج کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔رپورٹ میں کینسر کو عالمی معیشت پر بھاری وزن قرار دیتے ہوئے خبردار دیا کیا گیا ہے کہ 2050 تک دنیا بھر میں کینسر کے کیسز کی تعداد 3.5کروڑ سے تجاوز کر جائے گی، یعنی 2022 کے مقابلے کیسز دگنے ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ اس وقت بھی دنیا بھر میں ہر 9 میں سے ایک مرد جب کہ ہر 12 میں سے ایک خاتون کی موت کینسر کے باعث ہوتی ہے۔

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو مزید کرپشن مقدمات میں 21 سال قید کی سزا سنا دی گئی
- 19 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن، 22 دہشت گرد جہنم واصل
- 16 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کا بھاؤ کیا رہا؟
- ایک دن قبل

صارفین کی اجازت کے بغیر واٹس ایپ میں اے آئی شامل کرنے کا الزام میں میٹا کیخلاف تحقیقات شروع
- 19 گھنٹے قبل

کسی قیدی کو اتنی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ملی جتنی بانی پی ٹی آئی کو دی گئی ، طلال چوہدری
- 20 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا الوداعی خطاب، افواج کی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی پر زور
- ایک دن قبل
ادویات کی نگرانی کیلئے کمپٹیشن کمیشن اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان معاہدہ طے
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان اورخلیج تعاون کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ جلد طے پا جائے گا،وزیراعظم
- ایک دن قبل

لیگی رہنما اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں،وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان کی علمی میدان میں بڑی فتح ، آکسفورڈ یونین مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر فرار
- 20 گھنٹے قبل

یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کررہا، وزارتِ داخلہ کی تصدیق
- 21 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: سری لنکا سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
- 18 گھنٹے قبل












