عوام کو پاکستان میں ہی روزگار کے مواقع دیں گے، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی


سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی غریب کے دل کی آواز کو پہلے محسوس کر لیتی ہے۔ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے، حکومت بنا کرعوام کے تمام مسائل حل کر دیں گے۔
تلہ گنگ میں جلسے سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی متوسط طبقے کی جماعت ہے، یہ پارٹی غریبوں کے دل کی آواز محسوس کرتی ہے۔ پہلے بھی غریب خواتین کیلئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، میں نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ کیا۔ حکومت بناکر آپ کو سوئی گیس، روڈ نیٹ ورک، پانی، انفرا اسٹرکچر دیں گے، عوام کو پاکستان میں ہی روزگار کے مواقع دیں گے۔
پیپلز پارٹی کا جلسہ،آصف علی زرداری میدان میں آگئے۔۔
— GNN (@gnnhdofficial) February 4, 2024
مفاہمت کے بادشاہ کا بڑااعلان۔۔سب کے ہوش اُڑا دیئے!!#BREAKINGNEWS #GNN_updates #GNN #PPP #BilwalBhutto #AsifAliZardari pic.twitter.com/neEqpsc4QC
انہوں نے کہا کہ عوام کو پاکستان میں ہی روزگار کے مواقع دیں گے۔ تلہ گنگ کے پانی سمیت تمام مسائل سے آگاہ ہوں، ملکی ترقی کیلئے اقدامات کریں گے۔ ہماری حکومت میں اتنی غربت نہیں تھی جو موجودہ دور میں ہے، آج ماضی کے مقابلے میں غربت ڈبل ہو چکی ہے۔ہمیں الیکشن مہم کا صرف 2دن کا وقفہ ملا ہے، ان دو دنوں میں الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں۔ جس طرح آپ لوگوں نے کم وقت میں اطلاع پر جلسہ میں شرکت کی، اس کیلئے "آئی لو یو" ، مجھے اس بات کا بھی بخوبی اندازہ ہے کہ تلہ کنگ میری طرف دیکھ رہا ہے ۔
سابق صدر نے کہا کہ ہمیں تلہ کنگ بچانے کے ساتھ یہاں سوئی گیس اور پینے کا صاف پانی مہیا کرنا ہے، ہم نے اپنے دور میں تنخواہوں میں100فیصد اضافہ کیا، آج جتنی مرضی تنخواہیں بڑھا دیں گزارہ مشکل ہورہاہے۔ الیکشن جیت کر تلہ گنگ کی پسماندگی دور کرنے کیلئے یہاں کے مقامی انتظامی افسران کی تعیناتی کرائیں گے، جو مسائل سمجھتے ہوں تاکہ یہ ضلع بھی ترقی کرے اورشہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم ہوں۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 7 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 6 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 7 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 6 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 7 hours ago








