مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر اپنے حلقے کے کارکن کو تھپڑ، ویڈیو وائرل
ووٹر نےشیخ روحیل اصغر کو مہم کے دوران پانی اور سیوریج کا مسئلہ بتایا تھا


مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر اپنے حلقے کے کارکن کو تھپڑ جڑ دیا، حلقے کے مسائل بتانے پر این اے 121 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آپے سے باہر ہو گئے۔
لاہور کے حلقہ این اے 121 سے ن لیگ کے امیدوار شیخ روحیل اصغر نے ووٹرز پر تشدد کیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ووٹر نے امیدوار کو مہم کے دوران پانی اور سیوریج کا مسئلہ بتایا تھا۔
ن لیگی امیدوار شیخ روحیل اصغر نے ووٹر پر تھپروں کی بارش کر دی
— Rubab Hayat (@shuglisam) February 4, 2024
ووٹر نے گلی میں گندے پانی کے جمع رہنے کی شکایت لگائی تھی۔ pic.twitter.com/tGLSWeb58K
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ووٹر نے کہا شیخ صاحب گلی میں گندا پانی کھڑا ہوتا ہے، ووٹر کی شکایت پر روحیل اصغر آپے سے باہر ہو گئے۔شیخ روحیل اصغر نے دیگر کارکانوں کے سامنے ووٹر کو دھکے دیے اور تھپڑ مارا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق روحیل اصغر کے تشدد کے بعد ان کے سیکیورٹی گارڈ بھی ووٹرز پر تشدد کرتے رہے۔
اس واقعہ پر شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے کے ہر کارکن کو جانتے ہیں اور پیار بھی کرتے ہیں اور کارکن پر غصہ پیار کا ہی اظہار تھا۔

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 19 منٹ قبل

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- ایک گھنٹہ قبل

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- ایک گھنٹہ قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 8 منٹ قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 31 منٹ قبل

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- 44 منٹ قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد پولیس کی کارروائی دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں ملوث2 ملزمان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل