جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن نے عطا تارڑ اور مصباح الرحمان کو طلب کر لیا

حلقہ این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے عطاء تارڑ مدمقابل ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے  عطا تارڑ اور مصباح الرحمان کو طلب کر لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اتوار کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عطا تارڑ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار میاں مصباح الرحمان کو ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا۔ 

عطا تارڑ این اے 127 سے الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ پی پی 160 سے میاں مصباح الرحمان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں ، الیکشن کمیشن نے دونوں رہنماؤں کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔


یاد رہے کہ ان  دونوں فریقین نے عام انتخابات سے قبل ایک دوسرے پر ووٹ خریدنے کا الزام لگایا ، ذرائع کے مطابق  ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے دونوں امیدواروں کو دستاویزی ثبوت فراہم کرتے ہوئے 5 فروری کو ہونے والی میٹنگ کے لیے طلب کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر سے مقدس کتابیں برآمد کیں اور الزام لگایا کہ ووٹرز سے کہا جا رہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا حلف لیں۔

پی پی پی نے اس سے قبل ن لیگ کے عطا تارڑ اور دیگر کے خلاف این اے 127 لاہور میں اس کے انتخابی دفتر پر حملہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پی پی پی کی رہنما شہلا رضا نے ایک پریس بریفنگ میں دعویٰ کیا کہ تارڑ نے حملے کی منصوبہ بندی کی اور پی پی پی کے تین کارکنوں کو اغواء کیا ۔ 

حلقہ این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے عطاء تارڑ مدمقابل ہیں۔

اس سے قبل یہ رپورٹس منظر عام پر آئی تھیں کہ پولیس نے لاہور کے حلقہ این اے 127 میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے رپورٹ ای سی پی کو پیش نہیں کی۔ ای سی پی نے صورتحال سے متعلق خدشات کے پیش نظر مداخلت کی اور واقعہ کی تفصیلات موصول ہونے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور پولیس سے رپورٹس طلب کیں۔

پاکستان

بھارت کا بیانیہ مسترد، یکطرفہ اقدامات مقبوضہ کشمیر کی حقیقت نہیں بدل سکتے، دفتر خارجہ

پاکستان بین الاقوامی سفارت کاری اور مکالمے کے لیے پرعزم ہے،لہٰذاکسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت کا بیانیہ مسترد، یکطرفہ اقدامات مقبوضہ کشمیر کی حقیقت  نہیں بدل سکتے، دفتر خارجہ

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات جو کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ہیں، کسی بھی صورت میں حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ 

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سفارت کاری اور مکالمے کے لیے پرعزم ہے،لہٰذاکسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ 

ترجمان نے بھارت کے وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے اور اس کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے مسئلے کو یکطرفہ طور پر حل نہیں کیا جا سکتا، اس تنازع کا حل جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ ایسے دعوے نہ صرف گمراہ کن ہیں بلکہ خطرناک حد تک فریب ہیں، جو زمینی حقائق کو نظر انداز کرتے ہیں۔ 

ترجمان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں حقیقی امن اور استحکام صرف اسی صورت ممکن ہے جب تنازع جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کے مطابق حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اشتعال انگیز بیانات اور بے بنیاد دعوے ترک کرے ۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر کے تنازع کے منصفانہ، پرامن اور پائیدار حل کے لیے بامعنی مذاکرات میں شامل ہو کر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے کوشش کرے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لاپتہ روسی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، ملبہ مل گیا، 17 لاشیں برآمد

روسی حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی ڈھلوان پر بکھرا ہوا ملا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاپتہ روسی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، ملبہ مل گیا، 17 لاشیں برآمد

روس کے مشرق بعید میں واقع جزیرہ نما کامچاتسکی میں ہفتے کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں سوار 22 افراد میں سے 17 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ 

روسی حکام کے مطابق اتوار کی صبح ریسکیو ٹیموں کو ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی ڈھلوان پر بکھرا ہوا ملا۔ حادثے کے بعد سے ہی امدادی کارروائیاں جاری تھیں اور گزشتہ روز ملبے سے متعدد لاشیں برآمد کی گئیں۔

ہیلی کاپٹر پر 19 سیاح اور عملے کے تین افراد سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ باقی بچے ہوئے پانچ افراد کے زندہ بچ جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اور ان کی لاشیں بھی جلد تلاش کر لی جائیں گی۔

یہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ روسی حکام نے اس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ناروے کی شہزادی نے روحانی پیشوا سے شادی کرلی

مارتھا لوئیس نے اپنے عجیب و غریب خیالات اور طرز زندگی کی وجہ سے شاہی خاندان سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناروے کی شہزادی نے روحانی پیشوا سے شادی کرلی

اوسلو: ناروے کی شاہی خاندان سے باغی شہزادی مارتھا لوئیس نے اپنے روحانی پیشوا ڈیرک ویریٹ سے ایک شاندار ساحلی تقریب میں شادی کرلی ہے۔ اس شادی میں 300 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔

مارتھا لوئیس نے اپنے عجیب و غریب خیالات اور طرز زندگی کی وجہ سے شاہی خاندان سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک روحانی شخصیت ہیں ،جنات اور فرشتوں سے باتیں کرتی ہیں۔ 

ان کی شادی نے نہ صرف ناروے بلکہ پوری دنیا میں کافی ہلچل مچا دی ہے۔ شہزادی کے شوہر ڈیرک ویریٹ بھی ایک خود ساختہ روحانی پیشوا ہیں جو بدروحوں اور آسمانی مخلوق کے ساتھ رابطے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ 

 مارتھا لوئیس نے جنات اور فرشتوں سے ہونے والی گفتگو اور اپنے روحانی سفر پر کتب بھی لکھی ہیں۔ ان کی پہلی شادی نارویجن مصنف ایری بیہن سے ہوئی تھی اور ان کی 3 بیٹیاں ہیں۔ 2016 میں ان کی طلاق ہوگئی اور ان کے سابق شوہر نے 3 سال بعد خودکشی کرلی تھی۔ جون 2020 میں انہوں نے ڈیرک ویریٹ سے منگنی کا اعلان کیا تھا۔

 ڈیرک ویریٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پہلے جنم میں فرعون تھے اور مارتھا کوئیس ان کی بیوی تھیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll