Advertisement
پاکستان

ضلع خیبر میں پی کے 70 سے آزاد امیدوار نبیل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ

31 جنوری کو ہی چمن کے علاقے میزئی اڈہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر پر فائرنگ سے اےاین پی رہنما ظہور احمد جاں بحق ہوگئے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 5th 2024, 3:16 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ضلع خیبر میں پی کے 70 سے آزاد امیدوار نبیل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پی کے 70 سے آزاد امیدوار نبیل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے ، پولیس کے مطابق نبیل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے کی گئی۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ گاڑی کو کئی گولیاں لگیں تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، نبیل آفریدی کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ علاقہ شاکس میں الیکشن مہم میں مصروف تھے ، پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ، ملزمان کا تعاقب جاری ہے۔

یاد رہے کہ 31 جنوری کو ہی چمن کے علاقے میزئی اڈہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر پر فائرنگ سے اےاین پی رہنما ظہور احمد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ابتدائی طور پر مقتول کو پی ٹی آئی کا امیدوار قرار دیا جا رہا تھا تاہم بعد میں یہ بات سامنے آئی کے مرحوم ریحان زیب آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے تھے۔

 

Advertisement
Advertisement